ہنزہ، اسکردو، مری اور گلیات میں شدید برفباری، متعدد رابطہ سڑکیں بند
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
ہنز،مری(نیوز ڈیسک)ماہ مقدس کے آغاز کے ساتھ ہی ہنزہ ،اسکردو، دیامر،لوئر دیر، ایبٹ آباد ،مری اور گلیات میں شدید برفباری ہوئی جس سے متعدد رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔سوات کے میدانی علاقوں میں بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔
سوات کے بالائی علاقوں ملم جبہ، کالام، اتروڑ اور گبرال میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث بالائی علاقے شدید سردی کے لپیٹ میں ہیں۔شدید برفباری کے باعث کالام مہوڈھنڈ روڈ آمدو رفت کیلئے بند ہو گیا ہے، جس کے باعث مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
دوسری جانب ملکہ کوہسار مری میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ مال روڈ، کشمیر پوائنٹ، کلڈنہ، جھیکا گلی، کالی مٹی سمیت دیگر مقامات پر بارش اور برفباری سے سردی میں اضافہ ہوگیا۔ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف شاہراہوں پر نمک کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے، سیاحوں کی مدد اور رہنمائی کے لیے سہولت مراکز مکمل طور پر فعال ہیں۔
ادھر لوئردیر کے شہری علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ایک بار پھر شروع ہوگئی ہے۔ جبکہ آزادکشیر میں اپرنیلم، لوات بالا اور شاردہ میں بھی برفباری ہوئی۔جاگراں ویلی میں گلیشیئر کی زد میں آنے سے درجنوں مکانات کو نقصان پہنچا۔اس کے علاوہ بلوچستان میں زیارت،کان مہترزئی،توبہ اچکزئی میں بھی برفباری ہوئی جبکہ چمن،قلعہ عبداللہ اور دیگر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی۔ بلوچستان میں آج غیرمعمولی سردی کی لہر داخل ہونےکا امکان ہے۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
ترکیہ ،شام سمیت مختلف ریاستوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.3 ریکارڈ
استنبول (اوصاف نیوز)ترک میڈیا کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ ترکیہ کے مشرقی علاقوں میں 6.3 شدت کا زلزلہ محسوس کیا گیا ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کی گہرائی 9کلومیٹر ریکارڈ کی گئی
زلزلے کے جھٹکے شام کے مشرقی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔متاثرہ ممالک میں بلغاریہ، ترکی، یونان اور رومانیہ شامل ہیں ۔
زلزلہ کا مرکزا ستنبول سے 45 میل کے فاصلےپر ضلع سلوری کے علاقے کا سمندر بتایا جاتا ہے ۔ گہرائی 10 فٹ ،زلزلہ 2 بج کر 49 منٹ پرآیا
چکن کی قیمتیں عام شہری کی پہنچ سے باہر ، عوام کو اربوں روپے کا نقصان