کوڑوں کی سزا یا کچھ اور، رونالڈو کے ایران نہ جانے کی وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم کے ہمراہ ایران کا رخ نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر کے اسٹار فٹبالر اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کیلئے کرسٹیانو رونالڈو ٹیم کے ہمراہ تہران نہیں جاسکے، جس کی وجہ ایک کیس میں انہیں 99 کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی معذور آرٹسٹ فاطمہ ہمامی نے اپنے پاؤں سے ایک پینٹنگ بنائی تھی جسے رونالڈو کو پیش کیا گیا تھا اور اس پینٹنگ پر انہوں نے خوشی سے معذور لڑکی کا ماتھا چومتے ہوئے پینٹنگ اپنے ہمراہ رکھ لی تھی۔
مزید پڑھیں: سال 2024 سب سے زیادہ پیسے کِس کھلاڑی نے کمائے؟ فہرست جاری، مداح حیران
ایرانی قوانین میں اس عمل کی سخت ممانعت ہے جس کے باعث اسٹار فٹبالر کو ایران میں 99 کوڑوں کی سزا ہوسکتی ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
27 ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار، جلد پیش کیے جانے کا امکان
اسلام آباد:(نیوز ڈیسک )حکومت نے 27ویں آئینی ترمیم کی پارلیمنٹ سے منظوری کے لیے فریم ورک تیار کرلیا۔آئینی ترمیم پہلے سیینٹ میں پیش کی جائے گی، آئندہ ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے، ذرائع
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے27ویں آئینی ترمیم کا فریم ورک تیار کر لیا ہے اور پہلے سینیٹ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع نے بتایا کہ 27ویں آئینی ترمیم جمعے کو سینیٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، سینیٹ سے منظوری کے بعد آئینی ترمیم قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت قانون اور وزارت پارلیمانی امور نے سینیٹ سیکریٹریٹ کو آگاہ کر دیا ہے اور آئینی ترمیم آئندہ ہفتے دونوں ایوانوں سے منظور کروائے جانے کا امکان ہے۔