وزیراعلیٰ پنجاب کے فروغ سیاحت کے لئے اہم فیصلے، 170 سیاحتی مقامات،ٹریلز کی تعمیر و بحالی کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے فروغ سیاحت کے لئے اہم فیصلے کرتے ہوئے پنجاب میں 170 سیاحتی مقامات اور ٹریلز کی تعمیر و مرمت اور بحالی کی اصولی منظوری دے دی۔
رپورٹ کے مطابق ترجمان حکومت پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی پہلی مکمل ٹورازم میگنی فیسینٹ ایپ تیار کرلی گئی، جس کا جلد آغاز ہوگا، میگنی فیسینٹ ایپ کے ذریعے 170 سیاحتی مقامات کی ورچوئل سیر کی جا سکے گی۔
بیان کے مطابق پہلی ٹورازم ایپ میگنی فیسینٹ پنجاب میں سیاحت سے متعلق تمام تر فیچرز شامل ہیں، میگنی فیسینٹ ایپ کے ذریعے ٹریول وزٹ اور ہوٹل بکنگ بھی کی جا سکے گی، میگنی فیسینٹ ایپ کے ذریعے فوڈ پانڈا اور دیگر سروسز بھی حاصل کی جا سکیں گی، میگنی فیسینٹ ایپ پر چیٹ بوٹ سے مفید معلومات بھی حاصل کی جا سکیں گی۔
اس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کے سب سے بڑے اور جامع ٹورازم پلان کی اصولی منظوری دے دی، پنجاب بھر میں مذہبی،تاریخی، قدیمی ورثہ، اثار قدیمہ اور ایکوٹورازم کو فروغ دیا جائے گا، قدیمی تہذیب سے قربت کا احساس دلانے کے لئے سیاحوں کے لئے ٹورسٹ ویلج بھی بنائے جائیں گے،پنجاب میں پہلی مرتبہ ٹورازم ٹریل بھی تیار کی جائیں گی۔
اس میں کہا گیا کہ ڈسٹرکٹ مال روڈ،وال سٹی آف لاہور، سکھ سائٹ، جی ٹی روڈ کی مغل یادگاریں بھی سیاحتی ٹریل میں شامل ہیں، سالٹ رینج، بھاٹی گیٹ، ٹیکسالی گیٹ، گوجرانوالہ، ایمن آباد سکھ ٹورازم ٹریل بھی قائم کی جائیں گی، مختلف شہروں کے سیاحتی مقامات کو ٹورازم کلسٹرکے طور پر ڈویلپ کیا جائے گا۔
گندھار تہذیب سے متعلق گندھار ٹریل میں ٹیکسلا میوزیم، دھر ما راچی کا، جو لیاں، سرکیپ اور گری قلعہ شامل ہے، پنجاب میں گوردوارے اور گرجاگھروں کے قدیمی عمارتوں کو بھی بحال کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا، ملتان کی لیونگ ہیر یٹیج سائٹ قلعہ کہنہ قاسم باغ کو وادی سندھ کی تہذیب کے نشان کے طور بحال کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق اُچ شریف میں زائرین کی سہولت کے لئے خصوصی ٹریل ڈویلپ کی جائے گی، چھانگا مانگا فارسٹ پارک اور لال سوہانرا نیشنل پارک کو ایکو ٹورازم کے فروغ کے لئے ڈویلپ کرنے پر اتفاق کیا گیا، سیاحت کے فروغ کے لئے گورننس کی بہتری کے لئے پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی ایکٹ 2025ء پیش کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب کی پہلی ٹورازم اینڈ ہیر یٹیج اتھارٹی کی اصولی منظوری بھی دے دی، لاہور، ملتان، بہاولپور، چکوال اور جہلم سمیت مختلف شہروں میں ٹورازم سائٹس کو ڈویلپ کیا جائے گا
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں عالمی سیاحت کے فروغ کی بنیاد رکھ رہے ہیں، تمام سیاحتی مقامات کو عالمی معیار کے مطابق بنانے چاہتے ہیں، ٹیکسلا کو مکمل ٹورسٹ سائٹ بنایا جائے گا، فائیو سٹار ہوٹل بھی تعمیر کیا جائیگا، پوری توجہ پنجاب میں سیاحت کے فروغ پر مرکوز ہے، سیاحتی ہب بنائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیاحتی مقامات کیا جائے گا کے مطابق سیاحت کے پنجاب کی کے فروغ کے لئے
پڑھیں:
غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لی
غزہ میں عالمی فوج کی تعیناتی کیلئے امریکا نے اقوام متحدہ سے منظوری مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 November, 2025 سب نیوز
امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ غزہ میں ایک بین الاقوامی سیکیورٹی فورس (ISF) قائم کرنے کی منظوری دی جائے، جو کم از کم دو سال کے لیے تعینات رہے گی۔
امریکی ویب سائٹ ایکسِیوس کے مطابق، امریکا نے یو این ایس سی کے رکن ممالک کو ایک ڈرافٹ قرارداد ارسال کی ہے، جس میں فورس کے اختیارات، ذمہ داریاں اور قیام کی تفصیلات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، یہ فورس غزہ بورڈ آف پیس کے مشورے سے تشکیل دی جائے گی، جس کی صدارت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔
ڈرافٹ کے مطابق، فورس کو غزہ کی سرحدی سیکیورٹی، عام شہریوں اور امدادی راہداریوں کے تحفظ، فلسطینی پولیس کی تربیت، اور علاقے کو غیر عسکری بنانے کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔
فورس کو اختیار ہوگا کہ وہ اپنے مینڈیٹ کی تکمیل کے لیے بین الاقوامی قوانین کے مطابق تمام ضروری اقدامات کرے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ISF ایک نفاذی فورس ہوگی، امن مشن نہیں۔ اس کا مقصد غزہ میں عبوری سیکیورٹی فراہم کرنا ہے تاکہ اسرائیل بتدریج علاقے سے انخلا کرے اور فلسطینی اتھارٹی اصلاحات کے بعد انتظام سنبھال سکے۔
قرارداد میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ غزہ کی سول انتظامیہ ایک غیر سیاسی تکنوکریٹ کمیٹی کے ذریعے چلائی جائے گی، جب کہ انسانی امداد اقوام متحدہ، ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ کے ذریعے فراہم کی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپیمرا کو منشیات کے خاتمےسے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت پیمرا کو منشیات کے خاتمےسے متعلق چینلز پر پرائم ٹائم کے دوران آگاہی مہم چلانے کی ہدایت قلات: سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی سرپرستی یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک سوڈان میں جنگی جرائم کا خدشہ، عالمی فوجداری عدالت کا سخت انتباہ پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن بحال، انتظامیہ نے پروازوں کے لیے متبادل راستے اپنانا شروع کر دیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری تین روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز کا 13 برس سے زیر التواء نیا بلاک تکمیل کے قریبCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم