وفاق کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع،ممکنہ نئے وزرا کے نام سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز

لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی حکومت قائم ہوئے ایک سال گزر چکا ہے۔ حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیر اعلیٰ کی جانب سے کارکردگی رپورٹ بھی عوام کے سامنے رکھی گئی۔ اب اسی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا ہے۔

اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کابینہ 16 رکنی ہے۔ 5 معاون خصوصی ہیں۔ کابینہ میں 7 وزرا کا تعلق لاہور سے جبکہ باقی 9 وزرا کا تعلق پنجاب کے دیگر اضلاع سے ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف پنجاب کے ہر ڈویژن کے لیگی ایم پی ایز سے ملاقاتیں کیں، ان کے انٹرویوز کیے جس کے بعد پنجاب کی کابینہ میں تو سیع کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نواز شریف کے گرین سگنل کے بعد، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو 10 سے 12 اراکین کے نام شارٹ لسٹ کر کے بجھوائے گئے ہیں۔
ابتدائی طور پر دیکھا گیا ہے کہ کس ڈویژن کی کابینہ میں کتنی نمائندگی ہے۔ اس تناسب سے اس ڈویژن سے ایک، ایک وزیر کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔
جن ناموں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ان میں سے بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشاء اللہ بٹ، کرنل ریٹائرڈ ایوب گادھی، سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، ملک اسد کھوکھر، ملک آصف بھا، اسامہ لغاری، یاور زمان کے نام شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا معاون خصوصی بنایاجائے گا اور کچھ کو نئی وزراتیں دی جائیں گئی۔
کابینہ میں توسیع ہونے کے بعد کئی وزارتوں میں ردو بدل کا بھی امکان ہے۔ صوبائی وزیر صہیب بھرت سے وزرات قانون کا اضافی قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ اس طرح صوبائی وزیر رانا سکندر سے ہائر ایجوکیشن کی وزرات واپس لیے جانے کا امکان ہے۔ اس وقت رانا سکندر سکول ایجوکیشن اور ہائر ایجوکیشن دونوں محکموں کے وزیر ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کابینہ میں کے بعد کے نام

پڑھیں:

دو سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن نے ملاقات کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی بلوچستان کی صوبائی قیادت بھی موجود تھی۔ ملاقات میں صوبے کی سیاسی، سماجی اور مجموعی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان نوجوانوں کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کرنے کے اقدامات پر اتفاق رائے ہوا۔ میر سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کو ہنرمند بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پروگرام کے تحت نوجوانوں کا پہلا بیج سعودی عرب بھیجا جا چکا ہے جبکہ دوسرا بیج جرمنی کے لیے تربیت حاصل کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا اپنے آبائی علاقے بیکڑ کا دورہ

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں میرٹ کو فروغ دیا جا رہا ہے، محکمہ تعلیم میں 16 ہزار اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر کی گئی ہے اور گزشتہ 2 سالوں میں 3200 بند اسکول فعال کر دیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 2 ماہ میں 485 کمیونٹی اسکول قائم کیے گئے ہیں جبکہ صحت کے شعبے میں بھی اصلاحات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

ان کے بقول انڈس اسپتال کے تعاون سے چار دیہی اسپتال جدید سہولیات سے آراستہ کیے گئے ہیں اور بعض علاقوں میں قیام پاکستان کے بعد پہلی بار سرکاری سطح پر طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی اہل وطن کو یوم تکبیر کی مبارکباد

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے بلوچستان حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے لیے آئی ٹی تربیتی پروگرامز کو مزید وسعت دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ اب تک بلوچستان میں 12 ہزار نوجوان رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور قومی دھارے میں برابری کے مواقع ناگزیر ہیں اور جماعت اسلامی وفاق میں اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امیر حافظ نعیم الرحمٰن جماعت اسلامی پاکستان میر سرفراز بگٹی وزیر اعلٰی بلوچستان

متعلقہ مضامین

  • اعلی سطحی چینی وفد کا پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل کا دورہ، غذائی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے شراکت داری ناگزیر ہے،رانا تنویر حسین
  • دو سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے سرگودھا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کر دیا
  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟
  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ کا جامعہ پنجاب سے طلبہ کی گرفتاریوں پر شدید ردعمل
  • آخری متاثرہ شخص کو ریلیف دینے تک چین سے نہیں بیٹھوں گی، مریم نواز
  • سرویکل ویکسین سے کسی بچی کو کسی بھی قسم کا کوئی خطرہ نہیں: وزیر تعلیم
  • وزیراعلیٰ پنجاب سرگودہا میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح 19 ستمبرکو کریں گی، کمشنر
  • سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری