چیمپئز ٹرافی کا دوسرا سیمی فائنل،پی سی بی کو بڑا دھچکا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ٹیم کے چیمپئز ٹرافی سے باہر ہونے کے بعد ٹکٹوں کی فروخت میں پی سی بی کو بڑا دھچکا، لاہور میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل کے ٹکٹس اب بھی فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔
ٹکٹوں کی فروخت نہ ہونے سے پی سی بی کو مالی طور پر کروڑوں روپے نقصان کے خدشے کا امکان ہے، متعدد انکلوژرز کی سیکڑوں ٹکٹس تاحال آن لائن فروخت کے لئے دستیاب ہیں۔
عمران خان اور فضل محمود اکلوژرز کے887ٹکٹس فروخٹ کے لئے دستیاب ہیں، دونوں انکلوژرز کے فروخت نہ ہونے والے ٹکٹس کی مالیت ایک کروڑ 6 لاکھ 44 ہزار روپے بنتی ہے۔
راجہ اور سعید انور کے 1187 ٹکٹس فروخت کے لئے دستیاب ہیں، راجہ اور سعید انور کے83 لاکھ 9ہزار روپے کے ٹکٹس فروخت نہیں ہو سکے۔
اے ایچ کاردار،سرفراز نواز اور جاوید میانداد کے1032 ٹکٹس کی مالیت 46لاکھ 44 ہزار روپے بنتی ہے، فروخت نہ ہونے والے ٹکٹس کی کل مالیت 2 کروڑ 41 لاکھ97 ہزار روپے بنتی ہے۔
مزیدپڑھیں:زیادہ سے زیادہ اور جلد بچے پیدا کریں، وزیراعلیٰ کی اپیل
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: کے لئے دستیاب ہیں
پڑھیں:
سونے کی قیمت 3لاکھ 88 ہزار 600 روپے فی تولہ پر مستحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 3,668 ڈالر پر برقرار رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ بدھ کے روز سونے کی قیمت فی تولہ 2,400 روپے کمی کے بعد 3,88,600 روپے رہی تھی۔دوسری جانب چاندی کی قیمت فی تولہ 31 روپے اضافے کے ساتھ 4,418 روپے تک پہنچ گئی۔