بزنس ڈویلپمنٹ فورم جی بی پاکستان بزنس فورم کا ممبر بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
صدر بزنس ڈیویلپمنٹ فورم جی بی سید الدین سیف نے کہا کہ ممبر شپ ملنے سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں بالخصوص خواتین کو نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کر کے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بزنس ڈیولپمنٹ فورم گلگت بلتستان پاکستان بزنس فورم کا باقاعدہ ممبر بن گیا، صدر بزنس ڈیولپمنٹ فورم سیف الدین سیف اور سیکرٹری جنرل طلعت زہرا ممبران ہونگے، صدر بزنس ڈیویلپمنٹ فورم جی بی سید الدین سیف نے کہا کہ ممبر شپ ملنے سے گلگت بلتستان کے نوجوانوں بالخصوص خواتین کو نیشنل و انٹرنیشنل سطح پر روزگار کے مواقع فراہم کر کے اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بی ڈی ایف جی بی عرصہ دراز سے گلگت بلتستان کے پوٹینشل سیکٹر کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے، اس طرح پاکستان بزنس فورم کا ممبر بننے کے بعد جی بی سے ملکی سطح میں کاروباری معاملات اور کاروباری تعلقات میں اضافہ ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں سیاحت، قیمتی پتھر، معدنیات، نایاب کلچر و ثقافت ہونے کے باوجود دن بہ دن غربت و بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے جو کہ سمجھ سے بالاتر ہے، اس لیے پاکستان بزنس ڈیولپمنٹ فورم سے ملکی و بین الاقوامی اداروں سے روابط بڑھائیں گے تاکہ جی بی کے کاروباری شعبے فعال ہو سکیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گلگت بلتستان پاکستان بزنس نے کہا کہ
پڑھیں:
’ تھک ‘ میں تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان
گلگت:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ تھک کے مقام پر تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔
انھوں نے تھک، نیاٹ، کھنراور تھور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے سیلاب کی زد میں آکر جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کیلئے معاوضے کا اعلان کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن گھروں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ان کا مکمل سروے کرنے کے بعد حکومتی پالیسی کے تحت معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنائی جائے گی۔
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد چلاس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ہدایت کی کہ ریسکیو کے عمل کو تیز کیاجائے اضافی مشینری فراہم کی جائے۔