کراچی میں موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا۔
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں موسم ایک بار پھر سرد ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ شب سے شمال مشرقی سمت سے خشک ہوائیں چل رہی ہیں، جس کے باعث موسم میں خنکی بڑھ گئی ہے، اس وقت شہر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود، موسم سرد اور خشک ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 17 سے 19 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔اس کے علاوہ شہر قائد میں ہوا کی رفتار شمال مشرقی سمت سے 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 22 فیصد ہے۔ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بھی بدستور خراب ہے، کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں گیارہویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 152 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ کی گئی ہے۔ماہرین صحت نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے اور ماسک کے استعمال کی ہدایت دی ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کراچی؛ نادرا کا نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان
ویب ڈیسک : شہرِ قائد کے عوام کی سہولت کیلئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے نئے میگا سینٹرز کھولنے کا اعلان کر دیا، نادرا کی جانب سے کراچی میں مارچ 2026 تک تین نئے میگا سینٹرز کھولے جائیں گے۔
یہ اعلان اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سندھ عامر علی خان نے کراچی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران کیا۔ عامر علی خان نے بتایا کہ نئے میگا سینٹرز گلشن اقبال، گلبرگ اور سرجانی ٹاؤن کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں، نادرا نے ہمیشہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے اور ٹیکنالوجی کے ذریعے ان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کی ہے۔
پاکستان میں مشرق ڈیجیٹل بینک کا آغاز، امارات سے پاکستانی مفت ترسیلات زر بھیج سکیں گے
انہوں نے مزید کہا کہ نادرا عوام کی سہولت کیلیے اقدامات کر رہا ہے اور اب شہری اپنے موبائل فونز کے ذریعے اس کی زیادہ تر خدمات حاصل کر سکتے ہیں، پاک آئی ڈی ایپ کے ذریعے صارفین گھر بیٹھے مختلف سہولیات حاصل کر سکتے ہیں جس سے وقت اور محنت دونوں کی بچت ہوگی۔
ڈائریکٹر جنرل سندھ کے مطابق طلبہ اور نوجوان نادرا کی نئی خدمات کے بارے میں شعور اجاگر کرنے میں مدد کر سکتے ہیں۔