پنجاب میں 8 ادویات غیر معیاری قرار دیدی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
زاہد چودھری: پنجاب میں 8ادویات غیر معیاری قرار دیدی گئیں، انجکشن ایمی پن ، انجکشن اکوا پی کا بیچ غیر معیاری قرار۔
فلیجل انفیوژن، میٹروین انفیوژن کا بیچ بھی غیر معیاری پایا گیا، یورو فلو کینولا، روڈازول انجکشن کے 1،1 بیچ کو بھی غیر معیاری قرار دیدیا۔
سیف میڈ انجکشن اور پلموویل سیرپ کا ایک ایک بیچ بھی غیر معیاری قرار، ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز نےغیرمعیاری قرار دی گئی ادویات کاسٹاک فوری مارکیٹ سےہٹانےکاحکم جاری کردیا۔
چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے تمام فیلڈ ڈرگ انسپکٹرز کو مراسلہ بھجوا دیا۔
مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: غیر معیاری قرار
پڑھیں:
حج 2026، عازمین حج پر اہم شرائط عائد ؛ بڑی پابندیاں لگ گئیں
سٹی 42: سعودی وزارت صحت کی جانب سے عازمین حج پر اہم شرائط عائد کر دی گئیں .
سعودی حکام نے کہا جگر فیل ،جگر سکڑنے ،شدید اعصابی کمزوری والے عازمین حج کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ۔حمل کے آخری تین ماہ خواتین رواں سال حج ادائیگی نہیں کر سکتیں ۔
کالی کھانسی ،تپ دق ،ہیمرج بخار ،کینسر کے مریضوں کے سعودی عرب داخلے پر پابندی لگا دی گئی ۔کیموتھراپی بائیو لوجیکل ،ریڈلوجیکل بیماری والے افراد کے داخلے پر پابندی عائد کردی ۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
حاجی کیمپ میں موجود افسر نامزد تشخیص والی بیماریوں کے عازمین حج کو روکنے کا مجاز ہوگا ۔خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی لائی جائیں گی۔
صحت ،وزارت حج ،ایئر پورٹ حکام عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے ۔