WE News:
2025-04-25@05:21:35 GMT

بلال بن ثاقب وزیر خزانہ کے چیف کرپٹو ایڈوائزر مقرر

اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT

بلال بن ثاقب وزیر خزانہ کے چیف کرپٹو ایڈوائزر مقرر

حکومت نے بلال بن ثاقب کو پاکستان کرپٹو کونسل کے لیے وزیر خزانہ کا چیف ایڈوائزر مقرر کیا ہے۔

یہ حکومتی اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان تکنیکی ترقی کو اپنانے کے لیے کوشاں ہے اور حکومت ایسے ٹھوس پالیسی اقدامات کو یقینی بنارہی ہے، جو قومی معیشت، ڈیجیٹل تبدیلی، اور سب کے لیے ایک محفوظ، شفاف مالیاتی نظام کی حمایت کرتے ہیں۔

 

بدھ کو فائنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق بلال بن ثاقب، جنہیں فوربس نے بھی تسلیم کیا ہے، ایک ویب3 سرمایہ کار، اسٹریٹجک ایڈوائزر، اور بلاک چین اسپیس میں سوچنے والے رہنما ہیں۔

بلال بن ثاقب 1632 ویں پوائنٹس آف لائٹ ایوارڈ کے وصول کنندہ بھی ہیں، جسے برطانوی وزیراعظم نے ملک میں تبدیلی لانے والوں کو تسلیم کرنے پر دیا تھا، وہ برطانیہ کی نیشنل ہیلتھ سروس میں شراکت کے لیے 2023 میں ممبر آف دی برٹش ایمپائر کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکے ہیں۔

 

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے بلال بن ثاقب کی تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی وسیع مہارت اور اختراعی وژن تیزی سے ابھرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں پاکستان کی پوزیشن کی رہنمائی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

’بلال بن ثاقب کی تقرری ایک محفوظ اور شفاف مالیاتی نظام کو یقینی بناتے ہوئے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے ہمارے عزم کی نشاندہی کرتی ہے ہمیں یقین ہے کہ ان کی قیادت ایک مضبوط اور موثر ریگولیٹری فریم ورک کی ترقی میں رہنمائی کرے گی۔‘

 

عالمی معیار کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے ایک مضبوط ریگولیٹری فریم ورک کی ترقی کو یقینی بناتے ہوئے وزیر خزانہ کے چیف ایڈوائزر کے طور پر بلال بن ثاقب اپنا علم اور تجربہ پاکستان کے مالیاتی ایکو سسٹم میں کرپٹو کرنسی اور بلاک چین ٹیکنالوجیز کو ضم کرنے کی کوششوں کو فراہم گے۔

’اس کے علاوہ، وہ وزارت خزانہ کو مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ذریعے حکومتی کارکردگی کو بڑھانے، فیصلہ سازی کے عمل کو بہتر بنانے اور پبلک سیکٹر کے کاموں میں جدت متعارف کرانے کے لیے مشورے دیں گے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بلال ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل کرپٹو ایڈوائزر کرپٹو کرنسی وزیر خزانہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلال ثاقب پاکستان کرپٹو کونسل کرپٹو ایڈوائزر کرپٹو کرنسی بلال بن ثاقب کے لیے

پڑھیں:

برآمدات پر مبنی پائیدار نمو کے حصول کیلئے اقدامات کر رہے: وزیر خزانہ

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اور نگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت برآمدات پر مبنی پائیدار نمو کے حصول کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ بات  واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بنک اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے  سالانہ اجلاس کے موقع پر برطانوی فرم  ڈیلوئٹ کی ٹیم اور ریجنل نائب صدر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وزیر خزانہ نے ملک میں کلی معیشت اور  پاکستان کی مجموعی اقتصادی صورتحال، حکومت کے شعبہ جاتی ترقیاتی ایجنڈے اور  برآمدات پر  مبنی ترقیاتی ترجیحات سے آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان کی حکومت برآمدات پر مبنی پائیدار نمو کے حصول کیلئے جامع اقدامات کر رہی ہے جس کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں اور کلیدی معاشی اشاریوں سے بھی اس کی عکاسی ہو رہی ہے۔ ملاقات میں   توانائی کے شعبے میں اصلاحات، قیمتی معدنیات کی تلاش و مارکیٹنگ، نجکاری، ٹیکنالوجی، کرپٹو پالیسی اور  کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک  کے نفاذ کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے ڈیلوئٹ ٹیم کی مئی 2025 میں پاکستان آمد کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ اس دورے سے فریقین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ ملے گا۔ ملاقات میں نجی شعبے کی اصلاحات‘ توانائی منتقلی کے شعبوں میں تعاون‘ مؤثر بلدیاتی مالیات‘ روزگار کے مواقع میں تعاون کے امکانات‘ ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر خزانہ نے منصوبوں کیلئے 2.5 ارب ڈالر کی قرض فنانسنگ میں کردار کو سراہا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خزانہ کی امارات کے وزیر مملکت برائے مالی امور سے ملاقات
  • آئی ایم ایف کے پاکستانی سول سروس سسٹم پر خدشات
  • پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، اصلاحاتی ایجنڈے کی جیت ہے، وزیر خزانہ
  • آئی ایم ایف کے پاکستانی سول سروس سسٹم پر خدشات، تقرریوں میں سیاسی مداخلت کی نشاندہی
  • آئی ایم ایف کے پاکستانی سول سروس سسٹم پر خدشات، تقرریوں میں سیاسی مداخلت کی نشاندہی
  • حکومتی کارکردگی کے نظام کی بہتری کیلئے کمیٹی تشکیل،وزیر خزانہ کنوینر مقرر
  • پاکستان نے اب اسکور بورڈ پر کچھ رنز بنا لیے،ماضی کی غلطیوں سے بچنا ہوگا، وزیر خزانہ
  • امریکا سے معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ
  • امریکا کے ساتھ بڑے پیمانے پر معاشی روابط بڑھانا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ
  • برآمدات پر مبنی پائیدار نمو کے حصول کیلئے اقدامات کر رہے: وزیر خزانہ