رومیل الیاس : مسیحی برادری کےروزوں کےایام کاآغاز ہوگیا
دنیابھرکی طرح پاکستانی مسیحی برادری نےبھی آج پہلاروزہ رکھا،راکھ کےبدھ کی مناسبت سےشہرکےگرجاگھروں میں خصوصی عبادات کا انعقاد کیا گیا ، سینٹ فرانسس چرچ کوٹ لکھپت،سینٹ جان چرچ یوحنا آباد میں خصوصی عبادت کی ،
سینٹ اینتھنی چرچ ایمپریس روڈ،سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل چرچ مال روڈ پر خصوصی عبادت جاری ہیں ، مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کی کثیر تعداد عبادات میں شریک ہوئے
مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر اردوان کی خصوصی شرکت
ویب ڈیسک: باکو میں آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان بھی خصوصی دعوت پر شریک ہیں۔
شہبازشریف الہام علیوف کی دعوت پر تقریب میں شریک ہوئے ہیں، تقریب میں پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے قومی ترانے بجائے گئے، پاک فوج کا خصوصی دستہ یوم فتح کی پریڈ میں شریک ہوا ہے۔
آذربائیجان کے یوم فتح پر خصوصی تقریب اور پریڈ کا انعقاد کیا گیا، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان، پاکستان اور ترکیہ نے باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے، ترکیہ اور پاکستان نے جس طرح ہمارا ساتھ دیا، اس کو فراموش نہیں کیا جائے گا، اپنے بھائی شہبازشریف کی تقریب میں شرکت پر خوشی ہے، میرے بھائی رجب طیب اردوان بھی تقریب میں موجود ہیں۔
ڈالر کی قیمت میں کمی
انہوں نے کہا کہ ہمارے دوست ممالک کے دستے بھی یوم فتح کی تقریب میں شریک ہوئے ہیں، شہباز شریف نے آذربائیجان سے جس طرح یکجہتی کا اظہار کیا، اس پر شکر گزار ہوں، تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتا ہوں، آج یوم فتح پر میں اپنی قوم کو بھی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔