چیمپئنز ٹرافی سیمی فائنل: نیوزی لینڈ کا جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 363 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا اور کین ولیمسن نے شاندار سنچریاں بنائیں، دونوں نے دوسری وکٹ پر 164 رنز کی شراکت بنائی۔رویندرا نے 108 رنز بنائے اور ان کی اننگز میں ایک چھکا اور تیرہ چوکے شامل ہیں۔ کین ولیمسن نے بھی 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنزکی اننگزکھیلی، آخر میں ڈیرل مچل اور گلین فلپس نے بھی ہاتھ دکھائے ، ڈیرل مچل 49رنزبناکرآٹ ہوئے اور فلپس 49 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

کیوی ٹیم نے مقررہ 50 اوورزمیں 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنزبنائے۔واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر پہلے ہی ٹورنامنٹ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرچکا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: جنوبی افریقا سیمی فائنل نیوزی لینڈ

پڑھیں:

اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی


اسکردوسے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے غیر ملکی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی جب کہ اس کے ساتھ گاڑی میں بیٹھی ساتھی سیاح زخمی ہوئی۔

مقامی زرائع کے مطابق اسکردو سے گانچھےجانے والی سیاحوں کی گاڑی پر غواڑی میں پہاڑ سے ایک پتھراچانک آکر گاڑی پر گرا جس کے نتیجے میں تھائی لینڈ کی خاتوں سیاح موقع پر ہلاک ہوگئی۔

ساتھی خاتون سیاح کو زخمی حالت میں آر ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ہلاک خاتون سیاح کی لاش کو آر ایچ کیو اسپتال کے سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے، حکومتی حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔

حکومتی سطح پر خاتون کی لاش کو واپس ان کے ملک بھجوایا جا سکتا ہے، تاحال خاتون کے کسی بھی رشتہ دار نے لاش  لے جانے کے لیے باضابطہ کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ: پولیس کا طیارہ گر گیا، 6 افراد ہلاک
  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کیلئے 3نام فائنل، سمری وزیراعظم آفس کو ارسال
  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
  • بھارت میں ایشیاکپ، ٹی20 ورلڈکپ اور چیمپئینز ٹرافی کا مستقبل کیا ہوگا؟
  • دورہ نیوزی لینڈ؛ تماشائیوں سے کیوں لڑے، خوشدل نے راز سے پردہ اٹھادیا
  • الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا،چیف الیکشن کمشنر
  • امریکا کا ایشیائی ممالک کی سولر مصنوعات پر 3521 فیصد ٹیکس کا اعلان
  • جنوبی ایشیا میں امن کیلئے ایٹمی خطرات کم کرنے والے اقدامات، سٹرٹیجک توازن ضروری: جنرل ساحر
  • اسکردو: سیاحوں کی گاڑی پر پتھر لگنے سے تھائی لینڈ کی خاتون سیاح ہلاک ہوگئی
  • گلگت میں لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ بلتستان بند، غیرملکی خاتون چل بسی، 4 افراد زخمی