غصے پر قابو پانے کے لیے دین اسلام نے کیا طریقے بتائے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
آج کے پروگرام میں ہم ایک ایسی کیفیت پر بات کریں گے جو ہم سب کو کبھی نہ کبھی متاثر کرتی ہے، غصہ۔ غصہ اگر قابو میں نہ رہے تو نقصان دہ ہو سکتا ہے، لیکن اسلام ہمیں صبر اور حکمت کے ذریعے اسے کنٹرول کرنے کا درس دیتا ہے۔
غصہ ایک فطری جذبہ ہے، لیکن اگر اس پر قابو نہ پایا جائے تو یہ تلخ الفاظ، خراب تعلقات اور ندامت کا سبب بن سکتا ہے۔ شیطان ہمیں غصے میں مزید بھڑکاتا ہے تاکہ ہم ایسا عمل کریں جس پر بعد میں ہمیں پچھتانا پڑے۔ غصے پر قابو پانے کے لیے ہمیں کیا کرنا چاہیے جانتے ہیں عائشہ امجد سے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
کراچی، گلشن اقبال میں رہائشی عمارت کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی
کراچی:شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال بلاک تیرہ ڈی ون وقاص مارکیٹ والی گلی میں قائم وقاص آرکیڈ کی چوتھی منزل کے فلیٹ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے بالکونی سے دکھائی دے رہے تھے۔
آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا اور آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کر دیں۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
آتسزدگی کے باعث ایک کمرے کا گھریلو فرنیچر اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تاہم فوری طور پر آگ لگنے کی وجہ اور نقصان کی مالیت کا معلوم نہیں ہوسکا ۔