گرفتار دہشتگرد کی پاکستان کو اطلاع ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی، امریکی وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 5th, March 2025 GMT
واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ پاکستان سے گرفتار کیے جانے والے دہشت گرد کی پاکستان کو اطلاع ٹرمپ انتظامیہ نے دی تھی۔ ایک بیان میں امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کا خصوصی شکریہ انھوں نے اس معاملے میں ہمارے ساتھ تعاون کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن انتظامیہ نے یہ کہہ کر ہاتھ جھاڑ لیے تھے کہ کابل سے امریکیوں کی واپسی فضا کے ذریعے تاریخ کی سب سے عمدہ واپسی تھی۔بائیڈن دور میں افغانستان سے امریکی فوج کی واپسی تاریخ کی تباہ کن ترین واپسی تھی۔انہوں نے کہا ہم نے اربوں ڈالر کا اسلحہ طالبان کے حوالے کر دیا۔ جن لوگوں نے افغانستان میں امریکیوں کو خطرے میں ڈالا انھیں ذمے دار ٹھہرایا جائے گا۔
خاتون کو ہراساں کرنے کیلئے گھر میں گھسنے والے شخص کا خوف سے پیشاب نکل گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرنے والے نیٹ ورک کا کارندہ گرفتار
—فائل فوٹوفیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرواتا تھا۔
ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم ادریس نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغواء کروایا۔
یہ بھی پڑھیے ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئےترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے 50 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔
ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم نے تاوان کی یہ رقم بذریعہ حوالہ ہنڈی بیرونِ ملک منتقل کی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزم ادریس ایف آئی اے لاہور کو کافی عرصے سے مطلوب تھا۔