Express News:
2025-07-24@20:43:26 GMT

امن و امان قائم کرنا حکومت وقت کا کام ہے، شرمیلا فاروقی

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

لاہور:

رہنما پیپلزپارٹی شرمیلا فاروقی کا کہنا ہے کہ میں ان کے بیانات دیکھ رہی تھی اور یہ انتہائی افسوس ناک ہے جو معصوم جانیں گئی ہیں ان کا کوئی قصور نہیں ہے،اس ملک کے اندر امن و امان قائم کرنا حکومت وقت کا کام ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس ملک کی مسلح افواج نے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اگر صوبے اور وفاق کے اندر تناؤ ہے کیونکہ مختلف جماعتیں ہیں ایک اپوزیشن اور ایک حکومتی ہے لیکن اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ آپ لاشوں پر سیاست کریں، یہ ایک انسانی مسئلہ ہے یہ ملک کی سالمیت کا معاملہ ہے اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ 

رہنما مسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل نے کہا کہ یہ ان کا افسوس ناک بیان ہے کیونکہ اس موقع پر بھی وہ سیاست کر رہے ہیں افواج پاکستان اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی مکمل توجہ ان ہی چیزوں پر ہے بارڈرز پر ہے، اس چیلنج کے اوپر وہ روزانہ اپنی جانیں دیتے ہیں، شہادتیں دیتے ہیں۔ 

یہ وقت سیاست نہیں ہے، یہ اجتماعی ذمے داری ہے، اس میں ظاہر سی بات ہے کہ اگر ہم بارڈر کی بات کریں بارڈرز پر جو بارڈرز سیکیورٹی فورسز ہوتی ہیں افواج ہوتی ہیں ان کا رول ہے، اس کے بعد اگر بارودی گاڑیاں جو ہیں آئی ہیں تو جو چیک پوسٹ رستے میں ہوتی ہیں وہ پولیس کے پاس ہوتی ہیں، یہ پولیس کی ذمے داری ہے کہ وہ چیک پوسٹوں سے،ناکوں سے بغیر پکڑے کیسے وہاں سے نکل آئے۔ 

رہنما تحریک انصاف شوکت یوسفزئی نے کہا کہ کرم کا ایشو تو مکمل طور پر الگ ہے لیکن جو بنوں والا ہے یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے اس سے پہلے اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی ہوئی قیمتی جانیں چلی گئیں۔ 

دہشتگردی آپ کو پتہ ہے کہ کہاں سے ہو رہی ہے، حکومت پاکستان کو بھی پتہ ہے سب کو پتہ ہے کہ کہاں سے ہو رہی ہے اور اس کے پیچھے کیا محرکات ہیں تو بلیم گیم کے بجائے ہمیں اپنی غلطیوں کو دیکھنا ہے کہ کوتاہی کہاں پر ہوئی ہے۔ 

کوتاہی تو ہوئی ہے، اس میں تو کوئی شک نہیں ہے، بارود کی دو گاڑیاں سائڈ سے آتی ہیں ، جب کینٹ کے ایریا میں جب داخل ہوتی ہیں ، یہ تو آپ کو پتہ ہے کہ کینٹ کے ایریامیں کتنی چیک پوسٹیں ہوتی ہیں، اس سے پہلے جب شہر میں داخل ہوتی ہیں تو کتنی چیک پوسٹیں ہوتی ہیں۔ تو کہیں نہ کہیں کوتاہی تو ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ہوتی ہیں نہیں ہے پتہ ہے

پڑھیں:

خیبرپختونخوا حکومت کی امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب، تمام سیاسی قوتوں کو دعوت نامے ارسال

پشاور:

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر 24 جولائی کو آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی ہے۔

وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے تمام سیاسی جماعتوں اور مختلف مکاتبِ فکر کو باضابطہ دعوت نامے ارسال کر دیے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف مؤثر حکمت عملی کے لیے تمام سیاسی قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیامِ امن سب کی مشترکہ ذمے داری ہے اور ہمیں اختلافات سے بالاتر ہوکر امن کے لیے اکٹھا ہونا ہوگا۔

علی امین گنڈاپور نے ملک میں جاری صورتحال پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں انصاف کا جنازہ نکالا جا چکا ہے، اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو دی جانے والی سزائیں آئین و قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر بے گناہ رہنماؤں کو سزا دیے جانے کو ظلم قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے واضح کیا کہ ہر ظلم کی رات ختم ہوتی ہے، حق کی فتح یقینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی اصولی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہیں اور تاریخ ان فیصلوں کو معاف نہیں کرے گی، آخر میں وزیراعلیٰ نے نعرہ بلند کیا، ’بانی پی ٹی آئی زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں امن و امان کے مسئلے پر منعقدہ اے پی سی میں طے پانے والے 10 نکات کیا ہیں؟
  • خیبر پختونخوا میں امن و امان کے بارے صوبائی اور وفاقی حکومت کے جرگے
  • خیبر پختونخوا حکومت کی امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب
  • خیبر پختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جا رہے ہیں: فیصل کریم کنڈی
  • حکومت اپنے وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہو گا،مولانافضل الرحمان
  • چھبیسویں ترمیم معاہدہ: حکومت وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • 26ویں ترمیم معاہدہ: حکومت وعدے پر قائم نہیں رہتی تو ہمیں عدالت جانا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • خیبرپختونخوا حکومت نے 24 جولائی کو امن و امان بارے آل پارٹیز کانفرنس طلب کرلی
  • خیبرپختونخوا حکومت کی امن و امان پر آل پارٹیز کانفرنس طلب، تمام سیاسی قوتوں کو دعوت نامے ارسال
  • پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی سے حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے، جے یو آئی رہنما