چیمپئنز ٹرافی میں ایک اور سنچری: کیوی بیٹر راچن رویندرا نے کئی ریکارڈز اپنے نام کرلیے
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے نوجوان اوپنر راچن رویندرا نے جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں شاندار سنچری اسکور کرکے ریکارڈ بک میں جگہ بنا لی۔ بدھ کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 362 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے راچن رویندرا نے 101 گیندوں پر 108 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ کین ولیمسن نے 2 چھکوں اور 10 چوکوں کی مددسے 102رنز بنائے۔363 رنز کے ہدف کے جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر312 رنز بناسکی۔راچن رویندرا نے جنوبی افریقا کے خلاف سیمی فائنل میں سنچری اسکور کرنے کے بعد منفرد ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔راچن رویندرا کیریئر کی ابتدائی 5 ون ڈے سنچریاں آئی سی سی ایونٹس میں اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ۔راچن نے 32 ون ڈے میچز میں 1196 رنز اسکور کیے ہیں جس میں 5 سنچریاں شامل ہیں اور یہ تمام سنچریاں انہوں نے آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹس میں بنائی ہیں۔بائیں ہاتھ کے راچن نے 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ میں اپنے ڈیبیو ٹورنامنٹ کے دوران 3 سنچریاں بنائی تھیں جبکہ انہوں نے رواں چیمپئنز ٹرافی میں پہلے بنگلادیش او رپھر جنوبی افریقا کے خلاف سنچری اسکور کی۔راچن آئی سی سی ون ڈے ایونٹس میں تیز ترین 5 سنچریاں بنانے والے کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ صرف 13 اننگز میں حاصل کیا۔اس کے علاوہ راچن رویندرا چیمپئنز ٹرافی کے ایک ہی ایڈیشن میں 2 سنچریاں بنانے والے نیوزی لینڈ کے پہلے بیٹر بھی بن گئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: راچن رویندرا نے چیمپئنز ٹرافی جنوبی افریقا نیوزی لینڈ
پڑھیں:
نومنتخب آسٹریلوی پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی شدید مذمت
آسٹریلیا کی نئی منتخب پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کے دوران فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی گرینز کی ڈپٹی لیڈر سینیٹر مہریں فاروقی نے اٹارنی جنرل سیم موسٹن کی تقریر کے دوران احتجاجاً پلے کارڈ اٹھایا ہوا تھا۔
جس پر لکھا تھا کہ’’غزہ بھوکا مر رہا ہے، الفاظ کافی نہیں، اسرائیل پر پابندی لگاؤ۔‘‘ متعدد ارکان بھی اظہارِ یکجہتی کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوگئے۔
ہوم افیئرز کے وزیر ٹونی برک نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ ناقابل دفاع ہے، یرغمالیوں کو اب بھی رہا کیا جانا چاہیے لیکن جنگ کو ختم ہونا چاہیے۔
انھوں نے مزید بتایا کہ حکومت کی جانب سے ایک مشترکہ بیان خط کی صورت میں بھیجا گیا ہے جس میں غزہ کی صورت حال پر سخت مؤقف اختیار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پارلیمنٹ کے باہر بھی سیکڑوں افراد جمع تھے جنھوں نے غزہ کے حق میں مظاہرہ کیا اور اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کا مطالبہ کیا۔
غزہ کے حق میں احتجاج کرنے والے مظاہرین میں کچھ نے پارلیمنٹ میں گھسنے کی کوشش بھی کی جس پر پولیس اہلکاروں نے درجن سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا۔
خیال رہے کہ حالیہ انتخابات میں لیبر پارٹی نے 150 رکنی ایوانِ نمائندگان میں سے 94 نشستیں حاصل کیں، جو 1996 کے بعد کسی بھی حکومت کی سب سے بڑی اکثریت ہے۔
اپوزیشن جماعت لبرل پارٹی کو محض 43 نشستیں ملیں جبکہ باقی 13 نشستیں آزاد اور چھوٹی جماعتوں کے پاس ہیں۔
سینیٹ میں کسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں، جہاں لیبر پارٹی کے 29، کنزرویٹو اپوزیشن کے 27، جبکہ گرینز کے 10 ارکان ہیں۔