اہلیہ پر بدترین تشدد اور سر کے بال مونڈنے والا شوہر گرفتار؛ ویڈیو دیکھیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
لاہور:
اہلیہ پر بدترین تشدد کرنے اور سر کے بال مونڈنے والے شوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق خاتون (اپنی اہلیہ) پر بدترین تشدد کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے رحیم یار خان سے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں کال موصول ہوئی ، جس پر کالر نے بتایا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ پر وحشیانہ تشدد کیا ہے، اس کے سر کے بال مونڈ دیے ہیں۔
متاثرہ خاتون کے بھائی نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے پولیس کی مدد طلب کی، جس پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق معمولی گھریلو تنازع پر شوہر نے بیوی کو گالیاں دیں، تشدد کیا اور سر کے بال کاٹ دیے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خاتون کو تحفظ فراہم کیا اور ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد مزید قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
ترجمان سیف سٹیز کا کہنا ہے کہ خواتین ظلم، تشدد وہراسگی کی صورت میں فوری 15 ڈائل کریں اور 2 دبا کر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے مدد حاصل کریں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سر کے بال
پڑھیں:
میٹرک کی طالبہ سے شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار زیادتی، ویڈیو بھی بنالی
میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر اس کے ساتھ متعدد بار زیادتی کرنے کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔ ملزم نے ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کیا۔
پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے خصالہ کلاں تھانہ صدر بیرونی کی حدود میں میٹرک کی طالبہ کو شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، جب کہ ملزم نے زیادتی کی ویڈیو بنا کر متاثرہ لڑکی کو بلیک میل بھی کیا۔ طالبہ کے والد کی درخواست پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس کے بعد ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق متاثرہ طالبہ کی سہیلی نے اپنے بھائی نقاش سے اس کی دوستی کرائی اور متعدد ملاقاتوں کا بندوبست کیا۔ ملزم نقاش نے شادی کا جھانسا دے کر متعدد بار طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔
بعد ازاں ملزم کے کزن باسط نے اس ویڈیو کو وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متاثرہ لڑکی کو مزید بلیک میل کرنا شروع کر دیا۔
مقدمے کے مطابق باسط نے کالز اور میسجز کے ذریعے تعلقات قائم کرنے پر زور دیا اور جب متاثرہ طالبہ نے اس دباؤ کو اپنی سہیلی سے شیئر کیا، تو سہیلی نے بھی بھائی کی خواہشات پوری کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ جب لڑکی نے ان کی ’’ڈیمانڈز‘‘پوری کرنے سے انکار کیا تو ملزمان نے ویڈیو وائرل کرکے زیادتی کی ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور دوسرے کی تلاش جاری ہے۔