وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میو اسپتال کا اچانک دورہ کیا، جہاں مریضوں اور تیمارداروں نے شکایات کے انبار لگا دیے، ناقص سہولیات اور بدانتظامی پر وزیراعلیٰ شدید برہم ہو گئیں اور اسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی۔

ایم ایس کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم
دورے کے دوران مریم نواز نے ایم ایس میو اسپتال کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا اور کہا کہ اسپتال میں عوام کو درپیش مسائل کسی صورت قابل قبول نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اسپتال کی صورتحال پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ”مخلوق رُل رہی ہے، کوئی پوچھنے والا نہیں، کیا ہمیں اللہ کو جواب نہیں دینا؟“

مریضوں کی شکایات اور انتظامیہ کی غفلت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں کی شکایات سنیں۔ کئی مریضوں نے دوائیوں، سرنج، برنولا اور دیگر طبی سہولیات کی عدم دستیابی کی شکایت کی۔ کارڈیالوجی وارڈ میں کیڑوں کی موجودگی پر وزیراعلیٰ مزید برہم ہوگئیں اور فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

ایک معصوم بچی نے دہائی دیتے ہوئے بتایا کہ ”میری ماں بیمار ہے، رات بھر دوائیوں کے لیے بھاگ کر تھک گئی ہوں“۔ اس پر مریم نواز نے فوری طور پر اسپتال انتظامیہ سے جواب طلب کیا۔

ہنگامی اجلاس اور اصلاحی اقدامات
دورے کے دوران ہی وزیراعلیٰ پنجاب نے میو اسپتال میں ہنگامی اجلاس طلب کر لیا اور تمام ذمہ داران کی جواب طلبی کی ہدایت کی۔

انہوں نے حکم دیا کہ ادویات کی 100 فیصد فراہمی یقینی بنائی جائے، میڈیسن کے واجبات فوری ادا کیے جائیں تاکہ مریضوں کو دوائیوں کی قلت کا سامنا نہ ہو، میو اسپتال کی تعمیر و مرمت کے لیے جامع پلان پیش کیا جائے، صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

مریضوں سے ہمدردی اور فوری ریلیف
مریم نواز نے سندھ سے آئے مریض جوڑے کی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کی ہدایت کی اور گوجرانوالہ سے علاج کے لیے آئی ایک خاتون کو گلے لگا کر تسلی دی۔ گردے کے مرض میں مبتلا ایک بچی کی ماں کی اپیل پر فوری ٹرانسپلانٹ کے اقدامات کا حکم بھی دیا۔

انہوں نے اسپتال کے اسٹور میں جا کر ادویات، سرنج اور دیگر ضروری اشیاء کی دستیابی کو چیک کیا اور اسپتال کے مختلف وارڈز بشمول ایمرجنسی بلاک، ٹی بی اینڈ چیسٹ وارڈ، آئی سی یو اور کارڈیالوجی وارڈ کا جائزہ لیا۔ انتظامیہ کے لیے سخت وارننگ

وزیراعلیٰ پنجاب نے محکمہ صحت کے سیکریٹری کو ہدایت دی کہ تمام ذمہ داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں اسپتال کی صورتحال بہتر ہو سکے۔

مریم نواز کا دورہ مریضوں کے لیے امید کی کرن ثابت ہوا، لیکن یہ دیکھنا باقی ہے کہ اسپتال کی بہتری کے لیے عملی اقدامات کب تک مکمل ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: مریم نواز نے میو اسپتال اسپتال کی کے لیے

پڑھیں:

مصر: ٹرین ڈرائیور کا دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے شمالی صوبے البحیرہ میں ٹرین ڈرائیور دورانِ ڈیوٹی اچانک انتقال کر گیا۔ ٹرین کے اسسٹنٹ ڈرائیور کے مطابق ٹرین کے اسٹیشن پر رکنے کے بعد اچانک ڈرائیور کو غشی کا دورہ پڑا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ اسے فوری طور پر بدر مرکزی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 43 سال تھی اور جیزہ کے عجوزہ علاقے میں رہائش پزیر تھا۔ مصر کے قومی ادارہ قلب کے سابق ڈین ڈاکٹر جمال شعبان نے خبردار کیا ہے کہ دل کے دورے اور شریانوں کی بندش جیسی جان لیوا حالتوں کی علامات سے آگاہی حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مصر: ٹرین ڈرائیور کا دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال
  • 20 بچوں کی ہلاکت، مریم نواز کے حکم پر ایم ایس اور سی ای او ہیلتھ پاکپتن گرفتار
  • مریم نواز ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن پہنچ گئیں، شکایات کے انبار، سی ای او ہیلتھ، ایم ایس کی گرفتاری کا حکم
  • مریم نواز کا ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کا دورہ، سی او ہیلتھ، ایم ایس کو گرفتار اورڈی سی کوچارج چھوڑنے کاحکم
  • پاکپتن: 20 بچوں کی ہلاکت، وزیراعلیٰ پنجاب کا سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کی گرفتاری کا حکم
  • وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیرآباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال پاکپتن کے ایم ایس کیخلاف سخت ایکشن، گرفتار کرنے کا حکم
  • مریم نواز کا ڈی ایچ کیو اسپتال پاکپتن کا دورہ ، ڈپٹی کمشنر کو چارج چھوڑنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال پاکپتن کے ایم ایس اور سی ای او گرفتار
  • مریم نواز کا پاکپتن کا دورہ، 20 بچوں کی اموات کے معاملے میں غفلت برتنے پرسی ای و ہیلتھ اور ایم ایس ہسپتال گرفتار