UrduPoint:
2025-04-25@11:53:01 GMT

جنوبی کوریا: فوجی مشق کے دوران گولے شہری علاقے پر گر گئے

اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT

جنوبی کوریا: فوجی مشق کے دوران گولے شہری علاقے پر گر گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) جنوبی کوریا کی فضائیہ نے بتایا کہ جمعرات کو ملک کے پوچیون شہر میں متعدد شہری اس وقت زخمی ہو گئے جب ایک فوجی جیٹ نے جاری فوجی مشق کے دوران غلطی سے ایک سویلین ضلع میں آٹھ بم گرائے۔

فضائیہ نے کہا، آٹھ ایم کے بیاسی عام مقصدی بم جنگی طیارہ کے ایف سولہ سے غلطی سے مقررہ فائرنگ کی حد سے باہر گر گئے۔

جنوبی کوریا: مسافر طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک، سات روزہ قومی سوگ کا اعلان

اس نے ایک بیان میں کہا، "ہمیں بموں کے غیر ارادی طور پر چھوڑے جانے پر شدید افسوس ہے، جس کے نتیجے میں شہری زخمی ہوئے، ہم زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔"

اس واقعے میں کم از کم سات افراد زخمی ہوئے جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

فضائیہ نے کہا کہ اس نے معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک ایکسیڈنٹ ریسپانس کمیٹی قائم کی ہے اور " نقصانات کے ازالے سمیت تمام ضروری اقدامات " اٹھانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

ہم اب تک کیا جانتے ہیں؟

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ بم جنوبی کوریا کے پوچیون علاقے میں صبح 10:00 بجے کے قریب گرے ۔ پوچیون سیول سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال مشرق میں شمالی کوریا کے ساتھ سرحد کے قریب ہے۔

جنوبی کوریا کی نیشنل فائر ایجنسی کا کہنا ہے کہ یہ "قیاس کیا گیا تھا کہ یہ بم جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ مشق کے دوران ایک گاؤں پر گرے ہیں۔"

مبینہ طور پر بموں سے کئی مکانات اور ایک چرچ کو نقصان پہنچا۔

جنوبی کوریا: روبوٹ نے انسان کو کچل کر ہلاک کر دیا

اس سے پہلے، جنوبی کوریا کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ وہ اگلے ہفتے شروع ہونے والی اپنی سالانہ فوجی مشقوں سے پہلے پوچیون میں امریکہ کے ساتھ ایک مشترکہ لائیو فائر فوجی مشق کر رہی ہے۔

وزارت دفاع نے غلطی سے گرائے گئے بم پر فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

گاؤں والوں نے کیا کہا؟

مقامی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ جس گاؤں میں بم گرے وہ سیونگجن ٹریننگ گراونڈ کے قریب ہے۔ مقامی باشندے فوجی مشقوں کی وجہ سے معمولات میں خلل اور ممکنہ خطرات کے خلاف برسوں سے احتجاج کر رہے ہیں۔

علاقے کے ایک رہائشی پارک نے یونہاپ نیوز ایجنسی کو بتایا کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو وہ گھر میں ٹیلی ویژن دیکھ رہے تھے۔

جنوبی کوریا: بچے پیدا کرنے پر ہزاروں ڈالر انعام کی پیش کش

انہوں نے کہا، "میں نے اچانک گرج چمک کے ساتھ ایک زبردست دھماکے کی آواز سنی، اور پورا گھر لرز اٹھا۔ جب میں باہر گیا تو ہر طرف افراتفری کا عالم تھا۔"

اس واقعے میں عمردراز افراد کا ایک مرکز بھی متاثر ہوا۔

مرکز کے ڈائریکٹر نے یونہاپ کو بتایا، "اچانک دھماکے سے عمارت ہل گئی۔ کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، اور ہمارے کارکنوں میں سے ایک زخمی ہو گیا اور اسے ہسپتال لے جایا گیا۔" انہوں نے مزید کہا کہ بزرگ خوفزدہ تھے لیکن خوش قسمتی سے کسی کو چوٹ نہیں آئی۔

ج ا ⁄ ص ز (روئٹرز، اے پی، اے ایف پی)

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے جنوبی کوریا فوجی مشق نے کہا

پڑھیں:

بنوں :تھانہ کینٹ کی حدود میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ،2 پولیس اہلکار زخمی

بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع علاقے شین کنڈی میں نامعلوم شدت پسندوں کی جانب سے ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق بارودی مواد بنیادی مرکز صحت کے ساتھ نصب کیا گیا تھا، جہاں اس وقت  انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں کیچ اپ ڈے جاری تھا۔دھماکے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی شناخت جمشید اور صفت کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ انسدادپولیو مہم بھی متاثر ہوئی ۔ مقامی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حملہ آوروں کی تلاش میں مصروف ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں
  • بنوں :تھانہ کینٹ کی حدود میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ،2 پولیس اہلکار زخمی
  • غزہ، مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک، 7 زخمی
  • بھارتی فورسز نے 15سو سے زائد کشمیری نوجوانوں گرفتار کر لیے
  • مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز 15سو سے زائد کشمیری نوجوانوں گرفتار کر لیے
  • لکی مروت:پولیس موبائل وین کے قریب دھما کہ ، 3 پولیس اہلکار زخمی
  • لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکا ، 3 اہلکار زخمی
  • کراچی: ڈکیتی کے دوران شہری کی فائرنگ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا زخمی
  • جنوبی پاکستان کی سرحد پر بھارتی افواج اور میزائل سسٹمز کی نقل و حرکت، کشیدگی میں اضافہ
  • کراچی؛ سپرہائی وے میں ڈاکوؤں نے ایک اور شہری کی جان لے لی