وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں ، باصلاحیت نوجوانوں کی کابینہ میں شمولیت سے حکومت کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف دوست، ان سے اچھی کیمسٹری ملتی ہے، معاون خصوصی حذیفہ رحمان

وزیراعظم ہاؤس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی حذیفہ رحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو ان سے ملاقات کی۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے معاون خصوصی حذیفہ رحمان کی ملاقات

• وزیرِاعظم کی حذیفہ رحمان کو وفاقی کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار

• نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں اور باصلاحیت نوجوانوں کی کابینہ میں شمولیت سے حکومت کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا،وزیرِاعظم pic.

twitter.com/ZatJYiBQs7

— Shehbaz Digital Media (@ShehbazDigital) March 6, 2025

وزیراعظم نے حذیفہ رحمان کو وفاقی کابینہ میں شمولیت پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہیں اور باصلاحیت نوجوانوں کی کابینہ میں شمولیت سے حکومت کی استعداد کار میں اضافہ ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ میں شامل نئے چہرے کون ہیں؟

اس موقع پر حذیفہ رحمان نے حالیہ معاشی استحکام پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم عمل رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

حذیفہ رحمان نے وزیراعظم کے اعتماد پر پورا اترنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news حذیفہ رحمان نوجوان وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس وفاقی کابینہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: حذیفہ رحمان نوجوان وزیراعظم شہباز شریف وزیراعظم ہاؤس وفاقی کابینہ وفاقی کابینہ حذیفہ رحمان کا اظہار

پڑھیں:

دیوار سے لگائیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا، شیری رحمان

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سندھ سے پانی کھینچیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے، پانی کا مسئلہ کیوں متنازع کیا جا رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پانی کی قلت ہر شہری کو متاثر کرتی ہے، پیپلزپارٹی پہلی جماعت ہے جس نے پانی کا مسئلہ اٹھایا، اس مسئلے کو 8 ماہ سے اٹھا رہے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سندھ سے پانی کھینچیں گے تو کیا ہم بات نہیں کریں گے، پانی کا مسئلہ کیوں متنازع کیا جا رہا ہے؟ جب آپ ہمیں دیوار سے لگائیں گے تو دمادم مست قلندر ہو گا، ہم سخت سیاست تبھی کرتے ہیں جب ہمیں دیوار سے لگایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے لوگ بھی پانی پر سراپا احتجاج ہیں، ہم اپنا بہت بنیادی حق مانگ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • اب تک شادی کیوں نہیں کی؟ فیصل رحمان نے دلچسپ وجہ بتادی
  • خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس، بھارتی رویے کی مذمت، منہ توڑ جواب دینے کا عزم
  • صیہونی فوج اور معاشرے میں افراتفری
  • بھارت کو بھرپورجواب دینے کیلئےقومی سلامتی کمیٹی کااجلاس کل طلب
  • کاشتکاروں سے 25 فیصد گندم نہ خریدنے والی فلور ملز کا لائسنس منسوخ ہوگا
  • گوادر، متعدد لیویز اہلکاروں کا پولیس میں شمولیت سے انکار، ڈی سی نے وارننگ دیدی
  • پہلگام حملہ :بھارتی وزیراعظم مودی سعودی عرب کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس پہنچ گئے
  • دیوار سے لگائیں گے تو دما دم مست قلندر ہو گا، شیری رحمان
  • مزدوروں کے حقوق کے تحفظ اور نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
  • نوجوان جمہوری اقدار، پارلیمانی روایات ،قانون سازی میں حصہ لیں:محمد احمد خان