گورنر خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو سے ملاقات، بنوں حملے کے حوالے سے بریفنگ دی
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
گورنر خیبرپختونخوا کی بلاول بھٹو سے ملاقات، بنوں حملے کے حوالے سے بریفنگ دی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )گورنر خیبرپختونخو فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے ملاقات کی اور بنوں حملے کے حملے اور ضلع کرم میں کشیدگی پر بریفنگ دی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے زرداری ہاس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و امن و امان کی صورتحال، بنوں حملے، ضلع کرم میں حالیہ کشیدگی، زرعی و بلدیاتی ترقی، اور دیگر اہم امور پر گفتگو ہوئی۔
گورنر خیبرپختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو مختلف امور پر تفصیلی بریفنگ دی، جن میں گورنر ہاس میں ہونے والے زرعی و بلدیاتی کنونشن اور ضلع کرم کے متاثرین کی بحالی کے اقدامات بھی شامل تھے۔ملاقات کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو بنوں حملے اور ضلع کرم میں ہونے والے حالیہ پرتشدد واقعات کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی تشویشناک ہے اور اس کے خلاف مربوط اور مثر حکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے اس بات پر زور دیا کہ صوبے میں قیامِ امن کے لیے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا تاکہ عوام کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ بلاول بھٹو زرداری نے دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کو کسی صورت عوام کے امن و سکون سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی دہشت گردی کے خاتمے اور خیبرپختونخوا میں دیرپا امن کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
ملاقات میں ضلع کرم کے متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے بلاول بھٹو زرداری کو بتایا کہ ہلالِ احمر خیبرپختونخوا متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔ تنظیم کی جانب سے متاثرین کو بنیادی طبی سہولیات، خوراک، خیمے اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔
فیصل کریم کنڈی نے ہلالِ احمر کی امدادی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں متاثرہ عوام کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اور ہر ممکن مدد فراہم کی جائے گی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بلاول بھٹو زرداری کو گورنر ہاس میں منعقد ہونے والے زرعی اور بلدیاتی کنونشن پر بھی بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ اس کنونشن کا مقصد زرعی شعبے کی ترقی اور بلدیاتی نظام کو مزید مستحکم کرنا ہے تاکہ عوام کو بنیادی سہولیات بہتر انداز میں فراہم کی جا سکیں۔
اس حوالے سے صوبائی حکومت کی زیادتیوں کے خلاف پلیٹ فارم مہیا کرنے پر کسان اور بلدیاتی نمائندے پیپلز پارٹی کے شکر گزار ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اور خیبرپختونخوا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں دیرپا امن، ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نے بلاول بھٹو زرداری کو گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبرپختونخوا میں پاکستان پیپلز پیپلز پارٹی بریفنگ دی بنوں حملے فراہم کی حوالے سے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کی ٹوئٹ سے سامنے آنے والی باتیں انتہائی خوفناک ہیں۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ میری ملاقات سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ نے آج خصوصی احکامات دیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ہائیکورٹ کا آرڈر ایس ایچ او کو واٹس ایپ کیا ہے، آرڈر کی کاپی میرا ایسوسی ایٹ لے کر آرہا ہے۔ جسٹس ارباب صاحب نے ایڈووکیٹ جنرل کو میری ملاقات کے بارے حکم دیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم 27ویں ترمیم کو رد کرتے ہیں، اس اسمبلی کے استحقاق کو رد کرتے ہیں۔ کوئی بھی آئینی ترمیم فارم 47 والی اسمبلی نہیں کرسکتی، بلاول بھٹو کی ٹوئٹ کے ذریعے جو باتیں سامنے آئی ہیں انتہائی خوفناک ہیں۔
سلمان اکرم راجا نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں آئین کے بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کیا جارہا ہے، آزاد عدلیہ کے تصور کو ختم کیا جارہا ہے۔ ہم تو اس ترمیم کی بہرحال مخالفت کریں گے، ہم سمجھتے ہیں تمام جماعتوں کو اس کی مخالفت کرنی چاہیے۔
اس سے قبل بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ پابندی کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے جیل حکام کو آج ہی عمران خان سے سلمان اکرم راجا کی ملاقات کرانے کی ہدایت کی۔
عدالتی حکم میں کہا گیا کہ ڈپٹی اٹارنی جنرل اور نمائندہ اسٹیٹ کونسل فون کال پر جیل حکام کو آگاہ کریں۔
عدالت میں پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ان کی بانی پی ٹی آئی تک رسائی نہیں، ہدایات لینے کے بعد ہی جواب دے سکتے ہیں، عدالت کے پچھلے آرڈر پر ملاقات نہیں کرنے دی گئی تھی۔