اووربلنگ اور کرپشن کے الزامات،متعدد افسسران کو سزائیں سنا دی گئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو ) کی انتظامیہ نے اوور بلنگ اور کرپشن کے الزام میں متعدد افسران کو سزائیں سنا دیں۔
لیسکو کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق ایک ایکسیئن کو ایک سال کے لیے ایس ڈی او بنادیا گیا اور 3 ایس ڈی اوز کو ملازمت سے فارغ کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اووربلنگ اورکرپشن کے الزا م میں قصوروار ثابت ہونے پر گریڈ 18کے ایکسیئن فیروز والا سعادت صدیق کی گریڈ 17 میں تنزلی کرکے ایس ڈی او بنایا گیا ہے۔
مزید برآں ایس ڈی او منڈی عثمان والا حافظ طیب ذاکر اور ایس ڈی او مصطف آباد للیانی سلمان سیموئیل اور ایس ڈی او محمد عثمان کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔
سولر پینل کے لیے بیٹریز اب بنیں گی پاکستان میں، بجلی کے بلز سے تنگ آئے پاکستانیوں کو Solectra نے خوشخبری سنا دی
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔