’ دبئی بوائز کے آگے پیسے پھینکو یہ کچھ بھی کر دیں گے ‘ راشد لطیف کا حیران کن بیان
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے چیمپئینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی ناکامی کے بعد وسیم اکرم اور وقار یونس پر نام لیے بغیر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں "دبئی بوائز" قرار دے دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق راشد لطیف نے ٹی ٹی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے 90 کی دہائی کے کرکٹرز پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے زور دیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اِن کھلاڑیوں کو منیجمنٹ کے معاملات سے دور رکھے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو 1992 کا ورلڈکپ جیتنے کے بعد 17 سال کا عرصہ اس لیے لگا کیونکہ 90 کی دہائی کے کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ کو نہیں بخشا تھا، راشد لطیف نے طنزیہ کہا کہ وہ اتنے عرصے سے پاکستان کرکٹ کی خدمت کر رہے ہیں، مجھے لگتا ہے اب انہیں آرام کرنا چاہیے۔
سب سے افضل عمل کیا ہے؟
راشد لطیف نے دوران شو وقار یونس اور وسیم اکرم کا نام لیے بغیر کہا کہ دبئی بوائز نے تباہی پھیلادی ہے، آج کل دوسرے کی تعریفیں کرکے خوش ہورہے ہیں، زندگی بھر آپس میں لڑتے رہے اور ہمیں آگ میں جھونک دیا۔
انہوں نے کہا کہ ان کے آگے پیسے پھینکو یہ کچھ بھی کردیں گے، آج کل چیمپئینز ٹرافی کے دوران ایک ٹی وی شو کیلئے یواےای میں موجود ہیں۔
اس سے قبل گزشتہ روز ایک اور سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی سوال اٹھایا تھا کہ نائنٹیز کی ٹیم نے پاکستان کئی میگا اسٹارز دیے تاہم انہوں نے ہمیں کوئی آئی سی سی ایونٹ نہیں جتوایا، 1996 میں پرفارمنس خاطر خواہ نہیں رہی، 1999 کے فائنل میں پہنچے جبکہ 2003 کے ورلڈکپ میں پہلے ہی راؤنڈ سے باہر ہوکر قوم کا سر شرم سے جُھکا دیا۔
دانیہ شاہ اور حکیم شہزاد کی گاڑی کو خطرناک حادثہ، ایک شخص جاں بحق
انہوں نے شعیب اختر سے سوال کیا کہ بتائیں ہمارے نوجوان کرکٹرز کو 90 کی دہائی کے کرکٹرز کون سا ایونٹ جتوا کر دیا، وہ میگا سپر اسٹارز ضرور تھے کوئی ٹورنامنٹ نہیں دے سکے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: راشد لطیف نے سابق کپتان
پڑھیں:
فلائی جناح نے دبئی اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا
پاکستان کی فضائی کمپنی فلائی جناح نے لاہور اور دبئی کے درمیان نئی براہ راست پروازوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے جو 29 اکتوبر 2025 سے شروع ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: فلائی جناح اور ایئر عربیہ کے ایوی ایشن ٹریننگ وینچر کی منظوری
گلف نیوز کے مطابق یہ نئی فضائی سروس ہر ہفتے بدھ اور اتوار کو چلائی جائے گی جس کے تحت علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ (لاہور) کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براہِ راست جوڑا جائے گا۔
شارجہ کے بعد دبئی فلائی جناح کے لاہور نیٹ ورک میں شامل ہونے والا دوسرا اماراتی شہر بن گیا ہے۔ فلائی جناح اس سے قبل لاہور کو ریاض، جدہ، دمام اور بحرین سے بھی جوڑ چکی ہے۔
مزید پڑھیے: نئی سعودی ایئرلائن ’فلائی ادیل‘ پاکستان کے لیے کن شہروں سے پرواز بھرے گی؟
ایئرلائن کے پاس 6 جدید ایئربس A320 طیاروں کا بیڑا موجود ہے جو مسافروں کو اضافی ٹانگوں کی جگہ، آن بورڈ مینو، مفت ان فلائٹ اسٹریمنگ اور وفاداری پروگرام جیسی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں: فلائی ناس کا کراچی سے مدینہ تک براہ راست پرواز چلانے کا اعلان
لاہور اور دبئی کے درمیان نئی پروازوں کی بکنگ فلائی جناح کی ویب سائٹ، کال سینٹر اور مجاز ٹریول ایجنسیز کے ذریعے دستیاب ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فلائی جناح فلائی جناح فلائٹ برائے دبئی فلائی جناح کی دبئی پرواز