پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کو پیش کرے ورنہ کل اجلاس کی صدارت نہیں کرونگا، چیئرمین سینیٹ
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو ٹڈاپ اسکینڈل کے 3 مقدمات سے بری کردیا، یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹرز کوپیش کرے ورنہ کل احتجاجاً اجلاس کی صدارت نہیں کروں گا۔نجی چینل کے مطابق کراچی کی وفاقی اینٹی کرپشن عدالت میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی ٹڈاپ کرپشن اسکینڈل کے 3 مقدمات میں بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تینوں مقدمات میں بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں بری کرنے کا حکم دے دیا۔
عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ مجھ پر جس حکومت میں کیس بنا آج ہم اس کے اتحادی ہیں، میرے خلاف گواہی دینے والا آج ملزم بن گیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گرفتار سینیٹر کوپیش کرے، گرفتار سینیٹر کو کل پیش نہ کیاتو احتجاجاًاجلاس کی صدارت نہیں کروں گا،ہمیشہ قوانین کی مطابق ذمہ داریاں ادا کیں۔
واضح رہے کہ پنجاب پولیس نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی کو غیرقانونی شکار کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا، چیئرمین سینیٹ کی جانب سے گزشتہ روز پروڈکشن آرڈر جاری کیے جانے کے باوجود پنجاب حکومت نے انہیں سینیٹ اجلاس میں پیش نہیں کیا تھا۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ نے 9 مئی کے مقدمات میں گرفتار سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر بھی جاری کررکھے ہیں تاہم پنجاب حکومت انہیں سینیٹ اجلاس میں پیش کرنے سے انکاری ہے۔
نیلم منیر کی شادی کے بعد شوبز چھوڑنے پر لب کشائی
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: یوسف رضا گیلانی چیئرمین سینیٹ گرفتار سینیٹر پنجاب حکومت
پڑھیں:
کمزور کمیونٹیز کی مدد کیلئے سماجی پروگرام جاری رکھے جائیں: یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان سویٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان ہلال امتیاز نے شعیب مہتا کے ساتھ آج ایوان صدر میں قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی ۔ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان سویٹ ہوم کی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور ملک بھر میں کمزور کمیونٹیز کی مدد کے لیے سماجی بہبود کے پروگراموں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ زمرد خان نے بتایا کہ پاکستان سویٹ ہوم 2008ء میں جب سید یوسف رضا گیلانی وزیر اعظم تھے تو صرف ایک اندرونی طور پر بے گھر ہونے والے بچے کے ساتھ شروع ہوا تھا اور اس کے بعد سے یتیم اور پسماندہ بچوں کے لیے ایک ملک گیر اقدام بن گیا ہے۔ انہوں نے قائم مقام صدر کو سیدہ فاطمہ الزہرا دسترخوان کے بارے میں بھی بتایا جو روزانہ 7000 سے زائد افراد کو مفت کھانا فراہم کرتا ہے اور اس وقت سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور بالخصوص ملتان کے متاثرہ علاقے اور شجاع آباد میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ شجاع آباد سیلاب متاثرین کیمپ کا آغاز یوسف رضا گیلانی کے بڑے صاحبزادے سید عبدالقادر گیلانی ایم این اے کی مکمل تعاون اور رہنمائی سے گیا ہے۔