اسلام باد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کر دی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سول سرونٹ پروموشن رولز میں تبدیلی کے حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیا ایس آر او جاری کر دیا۔نئے ایس آر او کے مطابق گریڈ 22 میں پروموشن کیلئے کسی افسر کا کیس صرف 2 مرتبہ زیر غور آ سکتا ہے، اگر 2 مرتبہ کیس زیر غور آنے پر پروموشن نہ مل سکی تو دوبارہ کیس زیر غور نہیں آئے گا، کسی بھی سروس گروپ کا افسر پھر اپنے پچھلے گریڈ میں ہی ریٹائر تصور ہوگا۔
دوسری جانب گزٹ آف پاکستان میں رولز کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

سلمان اکرم کی بات ساتھ چلنے اور ساتھ چلانے والی نہیں: جے یو آئی سینیٹر

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

اُمید ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں ہمیں انصاف ملے گا: عطا تارڑ

—فائل فوٹو

 وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ اُمید ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں ہمیں انصاف ملے گا۔

لاہور کی سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں پیش ہوا، کیس کو 8 سال ہوگئے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے وکلاء نے 120 مرتبہ تاریخ لی، آج ان کے وکیل مصروفیت کی وجہ سے نہیں تھے، ہم نے درخواست کی کہ ہمارا بیان ریکارڈ کر لیا جائے۔

عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے الزام لگایا کہ شہباز شریف نے پانامہ کیس میں 10 ارب کی پیشکش کی، یہ من گھڑت جھوٹا الزام بانی پی ٹی آئی نے لگایا تھا، شہباز شریف نے 2017 میں ہی بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا۔

بانی پی ٹی آئی کیخلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ، عطا تارڑ کا بطور گواہ بیان قلمبند

پی ٹی آئی کے وکیل نے آج گواہی ریکارڈ نہ کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کل کی تاریخ دے دے بانی پی ٹی آئی کے سینئر وکیل پیش ہوں گے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ شہباز شریف نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، بانی پی ٹی آئی کا شیوا ہے کہ وہ الزام لگاتا ہے، نیازی اور اس کا ٹولہ افواج پاکستان پر بھی الزام لگاتا تھا، عدالت نے نیازی اور اس کے ٹولے کو جھوٹا قرار دیا ہے، کوئی بھی معزز ملک اس کو برادشت نہیں کر سکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ہمیشہ کی طرح پہلے جھوٹ بولتے ہیں پھر یوٹرن لیتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے دہشت گردوں کی حمایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • اُمید ہے بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کے کیس میں ہمیں انصاف ملے گا: عطا تارڑ
  • وزیراعظم کے عمران خان کیخلاف ہتک عزت کے دعوی پر سماعت، عطا تارڑ کا بیان قلمبند
  • شہباز شریف نے آصف علی زرداری سے 27 ویں ترمیم پر حمایت مانگی ہے: شازیہ مری
  •  شہباز شریف پاکستان کے دورے پر بھی آتے ہیں
  • درانی کی سہیل آفریدی کی تعریف،شہباز شریف پر تنقید
  • ماحولیاتی تبدیلیوں پر کوپ 30کانفرنس ، وزیراعظم نے نمائندگی کیلئے مصدق ملک کو نامز دکر دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں (ن) لیگی وفد کی آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات، آئینی ترمیم پر حمایت کی درخواست
  • آزادی صحافت کا تحفظ اور صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پرعزم: وزیراعظم
  • ’پی کے ایل آئی‘ کی بڑی کامیابی، عالمی ٹرانسپلانٹ مراکز کی صف میں شامل
  • ٹیکس اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں، کرپشن کے خاتمے میں مصروف: شہباز شریف، نوازشریف سے ملاقات