مریم نواز نے میو ہسپتال کے جس ایم ایس کو نکالا وہ 3 ہفتے پہلے استعفیٰ دے چکا تھا
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 مارچ2025ء) فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ مریم نواز نے میو ہسپتال کے جس ایم ایس کو نکالا وہ 3 ہفتے پہلے استعفیٰ دے چکا تھا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی جانب سے لاہور میو ہسپتال کے ایم ایس کو برطرف کیے جانے کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ہے۔ اس حوالے سے سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ مریم نواز نے میو ہسپتال کے جس ایم ایس کو نکالا، وہ تین ہفتے پہلے استعفیٰ دے چکا تھا مگر اس کا استعفیٰ منظور نہیں کیا گیا۔
ہسپتال میں دوائیاں نہیں تھیں کیونکہ کنٹریکٹر کو پیسے نہیں دیے گئے۔ ایم ایس کیا اپنے باپ کے گھر سے لا کر دوائیاں پوری کرے گا؟ مریم نواز کو پتہ ہی نہیں کہ ہسپتال میں دوائیاں نہیں ہیں، لیکن دکھاوے کے لیے ایم ایس کو نکال دیا۔(جاری ہے)
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب نے میو ہسپتال کے دورے کے دوران ادویات کی قلت کے معاملے پر ایم ایس کو معطل کرنے کے احکامات دئیے تھے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے میو ہسپتال کے دورے کے موقع پر مریضوں اور ان کے تیمار داروںنے شکایات کے انبار لگا دئیے تھے۔مریم نواز نے مریضوں کی شکایات سن کرایم ایس کی سرزنش کی تھی ۔ان کا کہنا تھا کہ آپ کو یہاں ایم ایس کس نے لگایا آپ کو توکچھ پتہ ہی نہیں کہ مریضوں کے ساتھ کیا ہو رہا تھا۔مریم نواز نے میوہسپتال میں ناقص سہولیات اور بدانتظامی پرسخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہسپتال انتظامیہ کی سخت سرزنش کی تھی۔ہسپتال کے دورے کے دوران مریم نواز نے ایم ایس میو ہسپتال کو فوری عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا اور کہا تھا کہ اسپتال میں عوام کو درپیش مسائل کسی صورت قابل قبول نہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر ایم ایس ڈاکٹر فیصل مسعود کی جگہ ڈاکٹر احتشام الحق کو ایم ایس میو ہسپتال لگا دیا گیا تھاجب کہ پروفیسر ڈاکٹر احسن نعمان کو ان کے عہدے سے ہٹا کر پروفیسر ڈاکٹر ہارون حامد کو سی ای او میو ہسپتال مقرر کردیا گیاتھا۔ہسپتال میں ادویات کی قتل کے معاملے پر محکمہ صحت پنجاب نے ڈائریکٹر ایمرجنسی سمیت چار ملازمین کو بھی معطل کردیا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز نے میو نے میو ہسپتال کے ہسپتال میں ایم ایس کو
پڑھیں:
پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، مریم نواز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی ہے، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔مریم نواز سے ساہیوال ڈویژن کےارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز نے ملاقات کی جس میں عوامی فلاح کے منصوبوں، امن وامان، سڑکوں، ستھراپنجاب، صحت اورٹرانسپورٹ کےشعبوں میں جاری اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو میں مریم نواز کا کہنا تھاکہ عوامی خدمت، تیز رفتار ترقی اور شفاف گورننس ہی مسلم لیگ ن کا اصل ایجنڈا ہے، پنجاب میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئی، شہروں اور دیہات کا امن بحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ اضلاع میں پبلک ٹرانسپورٹ اور سڑکوں کی بحالی روزگار اور خوشحالی کا ذریعہ بھی ہے، ستھرا پنجاب پروگرام صرف صفائی نہیں بلکہ ایک نیا کلچر ہے۔ارکان اسمبلی کا کہناتھاکہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی لیڈرشپ میں پنجاب پُرامن، صاف اور برق رفتاری سے ترقی کرتا صوبہ بن گیا۔
لاہور: ٹرین کی زد میں آ کر 11 سالہ بچہ جاں بحق
مزید :