ایمل ولی خان کا خیبر پختونخوا، بلوچستان کے حالات پر صدر مملکت کو خط
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو خط لکھ دیا۔
ایمل ولی خان نے خط کے ذریعے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کےحالات پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا۔
اے این پی کے صدر کے خط کے متن کے مطابق خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام دہشتگردی کا سامنا کررہے ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا کہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں حکومت اپنی رٹ کھو چکی ہے، یہ وقت مزید تاخیر یا غلط فیصلوں کا نہیں ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا کہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کےعوام کو یقین دلانا ہوگا کہ ریاست ان کے ساتھ کھڑی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختونخوا بلوچستان کے
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا عہدے سے مستعفی
پشاور:خیبر پختونخوا کے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے عہدے سے استعفا دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید سکندر حیات شاہ نے بتایا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے استعفا دے رہا ہوں۔ صوبائی حکومت نے مجھے اے اے جی تعینات کیا، اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ آفس میں مزید کام نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ سید سکندر حیات شاہ 2017ء سے بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اے جی افس میں خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔