بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور اور فرانس کے سفیر کی ملاقاتیں ، تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 7th, March 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے فروغ پر بات چیت کی گئی ہے۔
ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے خطے میں قیام امن سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
پی پی پی چیئرمین اور امریکی ناظم الامور کی ملاقات کے دوران پاک ،امریکہ تجارتی و معاشی تعلقات بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔
بلاول بھٹوزرداری سے پاکستان میں فرانس کے سفیرنکولس گالے نے بھی ملاقات کی، جس میں پاکستان فرانس کےدرمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا۔
ٹرمپ کا روس کو بڑا جھٹکا دینے کا اعلان
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: امریکی ناظم الامور
پڑھیں:
صدر مملکت سے آسٹریا کی سبکدوش سفیر کی الوداعی ملاقات
صدر آصف علی زرداری سے پاکستان میں تعینات آسٹریا کی سبکدوش ہونے والی سفیر نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان آسٹریا کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔
صدر نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور آسٹریا کے درمیان دو طرفہ تجارت اور اقتصادی تعاون کے مزید فروغ کی ضرورت ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ آسٹریا کے سرمایہ کار پاکستان کے سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جبکہ پاکستان، آسٹریا کی الپائن ٹورازم میں مہارت سے سیکھنے کا خواہاں ہے۔
مزید پڑھیں: آسٹریا کے ڈیٹا پروٹیکشن اتھارٹی میں ’میٹا‘ کے خلاف اہم شکایت، سبب کیا نکلا؟
صدر نے کہا کہ آسٹریا کی کمپنیاں پاکستان کے آئی ٹی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کر سکتی ہیں۔ صدر آصف زرداری نے آسٹریا کے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور سبکدوش سفیر کو ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ملاقات کے دوران موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریا سبکدوش صدر آصف علی زرداری وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی