اختتام پر یوم شہادت سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے ریجنل صدر محمد حسن نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کے زیر اہتمام ہاسٹل مسجد پشاور یونیورسٹی میں شبِ بیداری مع القرآن کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں حافظ غیور حیدر نے قرآن مجید کے ساتھ انسیت اور قرآن کریم پر غور و تدبر کرنے اور حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کے حوالے سے بہترین گفتگو کی اور دعا و مناجات کے ذریعے دوستوں کے قلوب کو بھی ذکر الہیٰ سے منور کیا۔ اختتام پر یوم شہادت سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے ریجنل صدر محمد حسن نے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔ شب بیداری کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا جس میں کیمپس بھر سے نوجوانوں نے شرکت کی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پشاور اور دیر میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی

پشاور:

پشاور، صوابی اور گردونواح میں صبح سویرے بادل برس پڑے جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوش گوار ہوگیا۔

پشاور میں بارش کے بعد ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں جس سے موسم خوش گوار ہے۔

دیر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے سبب  گرمی کی شدت میں کمی آگئی۔ تاہم، ندی نالوں میں طغیانی آگئی جبکہ دریائے پنجکوڑہ میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔

موسلادھار بارش سے بالائی علاقوں کی رابطہ سڑکیں بہہ گئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان بالائی و زیریں کے بیشتر مقامات پر گرج چمک اور ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ کولئی پلاس، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی اور مردان، میں بھی گرچ چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

چارسدہ، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہنگو، کرک، لکی مروت، بنوں، باجوڑ اور مہمند میں بھی کہیں کہیں گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبر، اورکزئی، کرم، شمالی و جنوبی وزیرستان، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواوُں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے جس سے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ بارش کے باعث چترال، سوات، بونیر، دیر، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ تیز ہواؤں اور آندھی کے باعث کمزور انفرا اسٹرکچر، بجلی کے کمبھے، گاڑیاں اور سولر پینل کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

گزشتہ روز تخت بھائی مردان میں 37 ملی میٹر بارش، کاکول اور بالاکوٹ میں 30، سیدو شریف میں 34، پاراچنار میں 25 اور مالم جبہ میں 20 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ڈیرہ اسماعیل خان کا درجہ حرارت 40، پشاور کا 35، چترال کا 37، دروش اور بنوں کا 39، کالام کا 26 اور مالم جبہ کا 25 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار میں یوم حسینؑ
  • پشاور؛ گاڑی نے خاتون کو کچل دیا، ملزم گرفتار
  • پاکستان علما کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کے بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا
  • بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کا بیان قرآن و سنت کے خلاف ہے، پاکستان علما کونسل
  • پاکستان علماء کونسل نے بلوچستان میں قتل خاتون کے والدین کا بیان قرآن و سنت کے منافی قرار دیدیا
  • حماد اظہر روپوشی ختم کرکے اپنے والد کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے پہنچ گئ
  • حریت کانفرنس کا مشن واضح اور غیر متزلزل ہے، ہم اپنے شہداء کے خون کے امین ہیں، غلام محمد صفی
  • پشاور اور دیر میں موسلادھار بارش، ندی نالوں میں طغیانی
  • پشاور میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق
  • سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں: مریم نواز