پنجاب پولیس کے تھانیداروں کے لیے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
علی ساہی: پنجاب پولیس کے سب انسپکٹرز کے لیے خوشخبری ، 85 خالی سیٹوں پر انسپکٹرز کی ترقی کے لیے امتحان اتوار کو پی پی ایس سی کے ذریعے ہوگا۔
پولیس حکام کے مطابق اس امتحان میں پاس ہونے والے سب انسپکٹرز کو انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہیڈ کانسٹیبلز، اے ایس آئیز اور سب انسپکٹرز کی ترقی پی کیڈرز کے ذریعے کی جائے گی۔
مقابلے کے امتحان میں حصہ لینے والے ملازمین کو سنیارٹی سے ہٹ کر اگلے رینک میں ترقی ملے گی۔ اس میں اے آئی آئیز کی 1,010 سیٹوں پر 438 سب انسپکٹرز کو ترقی دی جائے گی جبکہ انسپکٹر کی 86 سیٹوں پر بھی ترقی دی جائے گی۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
آئی جی آفس کی جانب سے سیٹس کی تفصیلات انتظامیہ کو فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ اسٹیبلشمنٹ برانچ کی جانب سے امتحان کا سلیبس بھی فراہم کر دیا گیا ہے۔
یہ امتحان پنجاب بھر میں لاہور سمیت مختلف مقامات پر مارچ میں ہوگا۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سب انسپکٹرز جائے گی
پڑھیں:
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا
وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد نے اردو انٹرنیشنل امتحان کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امتحان 19 نومبر 2025 کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گا۔ امتحانی مرکز اسلامک انسٹیٹیوٹ میموریل کالج، ہانگ کانگ میں قائم کیا گیا ہے۔
پہلا پرچہ "ریڈنگ اینڈ رائٹنگ" صبح 9 بجے سے 10:45 تک ہو گا۔ دوسرا پرچہ "مضمون نویسی " 11:45 سے 1:15 بجے تک لیا جائے گا۔
طلبا کو امتحان مرکز پر صبح 8:30 بجے رپورٹ کرنا ہو گا۔ موبائل فون اور اسمارٹ واچ لے جانا سختی سے منع ہے
مزید برآں امتحانات کی نگرانی فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کرے گا۔