مردان میں آبپاشی کے نالے پر تنازع، فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
مردان میں آبپاشی کے نالے پر ہونے والے تنازع پر دو گرہوں میں فائرنگ سے 3 بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق مردان کے علاقے طورو قاسم میرہ کڑپندی میں دو گروپوں کے درمیان آبپاشی کے نالے کے تنازع پر جھگڑا ہوا اور فائرنگ کے تتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ڈی ایس پی ارشاد خان کے مطابق فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں تین بھائی بھی شامل ہیں جبکہ فائرنگ سے دو راہگیر بچوں سمیت 3 افراد زخمی بھی ہو گئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فائرنگ سے
پڑھیں:
کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
کراچی کے علاقے کلفٹن سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون سمیت دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر گاڑی میں گیس بھرنے سے موت واقع ہوئی ہو۔
دوسری جانب لیاری چاکیواڑہ میں فلیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔