حکومت پیٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فوری کمی کا اعلان کرے، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
لاہور:
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل کمی کے پیش نظر پٹرول کی قیمت میں کم از کم 50 روپے فی لیٹر کمی کا فوری اعلان کیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمن نے اپنے بیان میں کہا کہ گذشتہ 50 دنوں میں خام تیل کی قیمت میں 12 ڈالر فی بیرل سے زائد کمی واقع ہوئی اور یہ قیمت 82 ڈالر سے کم ہو کر 69.
انہوں نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی عوام پر پٹرولیم لیوی کی مد میں ناجائز بوجھ ڈال رکھا ہے، جسے فی الفور ختم ہونا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں ایک ڈالر اضافے پر قیمتیں بڑھا دی جاتی ہیں لیکن کمی کا فائدہ عوام کو نہیں دیا جاتا، عوام کو یہ فائدہ ملنا چاہئے۔
حافظ نعیم نے رمضان المبارک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، وزیراعظم کے مہنگائی کم کرنے کے دعوے قوم کے ساتھ مذاق ہیں، اشیائے ضروریہ عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتی جارہی ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کی قیمت میں حافظ نعیم کہا کہ
پڑھیں:
حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے، ہم عوام کے اتحادی: گورنر
لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت کاشتکاروں کو گندم کی پوری قیمت دے۔پیپلز پارٹی ن لیگ کی اتحادی نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کی اتحادی ہے۔ ملکی سلامتی میں علماء مشائخ کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سردار سلیم حیدر نے گورنر ہائوس لاہور میںعلماء مشائخ، اور پیپلز پارٹی کے رہنماوں سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پنجاب کا گورنر ضرور ہوں لیکن پیپلز پارٹی کا جیالا پہلے ہوں۔ پارٹی کے جیالے اور کارکن سیالکوٹ پی پی 52 کے ضمنی انتخابات کی تیاری کریں۔گورنر پنجاب نے کہا کہ سیالکوٹ کے پی پی 52 میں پیپلز پارٹی ضمنی انتخابات میں اپنا لوہا منوائے گی۔ اْنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مفاہمت کی سیاست اور مذاکرات پر یقین رکھتے ہیں۔ پی ٹی آئی ہو یا ن لیگ پیپلز پارٹی کسی کو بھی سپیس نہیں دے گی۔ گلی گلی محلے محلے جا کر پیپلز پارٹی کی کمپین کروں گا۔ پیپلز پارٹی پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرے گی۔ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا میرا مشن ہے۔