فیصل جاوید کی پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نام نکالنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا پہلے نام پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا تھا، پشاور ہائیکورٹ ہائیکورٹ کے احکامات پر نام پی این آئی ایل سے نکالا گیا، اسی دن پاسپورٹ لسٹ میں نام شامل کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء فیصل جاوید نے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے اپنا نام نکالنے کے لئے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق فیصل جاوید نے عالم خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل جاوید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا، درخواست گزار عمرہ کے لئے جانا چاہتے ہیں، لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے عمرہ کے لئے نہیں چھوڑا جارہا۔ درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار کا پہلے نام پی این آئی ایل میں شامل کیا گیا تھا، پشاور ہائیکورٹ ہائیکورٹ کے احکامات پر نام پی این آئی ایل سے نکالا گیا، اسی دن پاسپورٹ لسٹ میں نام شامل کیا گیا، درخواست گزار کو پشاور ائیرپورٹ پر جہاز سے آف لوڈ کیا گیا، درخواست گزار کا نام لسٹ سے نکالا جائے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: نام پی این آئی ایل درخواست گزار شامل کیا گیا فیصل جاوید
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے کون سے رہنما عمران خان کی رہائی نہیں چاہتے؟ نصرت جاوید کے انکشافات
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پاکستان تحریک انصاف پانچ اگست احتجاج پی ٹی آئی عمران خان رہائی وی نیوز