Jang News:
2025-11-05@02:46:43 GMT

گورنر سندھ کے افطار عشائیے میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی شرکت

اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT

گورنر سندھ کے افطار عشائیے میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کی شرکت

گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے افطار عشائیے میں معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شرکت کی۔

کراچی میں منعقدہ افطار عشائیے میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، تقریب سے گورنر سندھ نے خطاب کیا اور کہا کہ باعث خوشی ہے کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک ہمارے پاس تشریف لائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک سے کہوں گا کہ پاکستان کےلیے دعا کریں۔

کامران ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک بھارت میں مسلمانوں پر مظالم کے خلاف مسلمانوں کے حق میں دعا کریں۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر ذاکر نائیک

پڑھیں:

پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور پروڈیوسر چوہدری کامران اعجاز انتقال کر گئے

لاہور:

پاکستان فلم انڈسٹری کی معتبر شخصیت، نامور پروڈیوسر اور ڈسٹری بیوٹر چوہدری کامران اعجاز انتقال کر گئے۔

انہیں کچھ عرصہ قبل برین ہیمرج کا سامنا ہوا تھا، جس کا علاج جاری تھا لیکن وہ اس بیماری سے صحت یاب نہ ہو سکے۔

چوہدری کامران اعجاز نے اپنی زندگی میں کئی مشہور فلمیں تخلیق کیں جن میں "سلطنت", "بھائی لوگ" اور دیگر شامل ہیں۔

وہ پاکستان فلم انڈسٹری کی کئی تنظیموں کے صدر بھی رہے اور فلم انڈسٹری کے حوالے سے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

رائل پارک کو چوہدری کامران اعجاز نے فلم انڈسٹری کے حوالے سے ایک اہم مرکز بنایا اور اس علاقے کو زندہ رکھا۔

ان کی وفات سے پاکستانی فلم انڈسٹری ایک عظیم شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔

چوہدری کامران اعجاز کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ان کی وفات پر ان کے مداحوں اور فلم انڈسٹری کے ساتھیوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شہریوں کی جان لینے والوں کو عبرتناک سزادی جائے، گورنرسندھ
  • کراچی : آل کراچی اسکولز تائیکوانڈوچمپئن شپ میں شرکاء کا صدر تائیکوانڈو سندھ کامران قریشی و دیگر کے ہمراہ گروپ فوٹو
  • گو رنر سندھ کامران ٹیسوری سے ڈاؤ یونیورسٹی کی نئی تعینات وائس چانسلر ڈاکٹر نازلی حسین ملاقات کر رہی ہیں
  • کراچی، گورنر سندھ کا رام سوامی واقعے کا نوٹس، شہریوں پر فائرنگ کی مذمت
  • شہریوں پر بندوق تاننا کسی صورت قابل قبول نہیں، گورنر سندھ
  • پاکستانی فلم انڈسٹری کے نامور پروڈیوسر چوہدری کامران اعجاز انتقال کر گئے
  • گورنر سندھ کاآغاسراج کے اہل خانہ سے اظہار افسوس
  • گورنر کی اسپیکر سندھ اسمبلی کے خلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا
  • گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے سندھ پلگرم ویلفیئر آرگنائزیشن کا وفد ملاقات کررہاہے
  • آزادیِ اظہار اور حقِ گوئی جمہوری معاشروں کی پہچان اور بنیاد ہیں، کامران ٹیسوری