کنزہ ہاشمی نے انوکھے انداز میں اپنی سالگرہ منا کر مداحوں کے دل جیت لیے؛ ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
ابھرتی ہوئی اداکارہ کنزہ ہاشمی نے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا بچوں کے ساتھ اسپتال میں منائی۔
کنزہ ہاشمی نہ صرف اداکاری کے میدان میں سب سے منفرد ہیں بلکہ اپنے حساس اور نرم دل ہونے کے باعث ویلفیئر کے کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔
کنزہ ہاشمی نے اپنی 28 ویں سالگرہ کو دل کو چھو لینے والی تقریب کے طور پر منایا۔ کنزہ نے گلابی رنگ کا لباس پہنا ہوا تھا جو کینسر سے آگاہی کا رنگ ہے۔
اداکارہ کنزہ ہاشمی نے پورا دن بچوں کے کینسر سینٹر میں گزارا۔ بچوں کے ساتھ گپ شپ کی، کھیل کھیلے، کیک کاٹا اور بھرپور تفریح کی۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
کینسر اسپتال میں زیر علاج بچوں کے چہروں پر کچھ لمحوں کے لیے ہی سہی، مسکراہٹ آگئی اور معصوم کھلکھلا اُٹھے۔
اس موقع پر کنزہ نے خوبصورت گلابی رنگ کا لباس پہنا، چاندی کی چمچماتی چنڈیاں ڈال رکھی تھیں، اور ان کے بال کھلے ہوئے تھے جن میں انہوں نے اپنی مشہور مسکراہٹ کے ساتھ تصاویر کی۔
کنزہ ہاشمی نے خوبصورت پیغام کے ساتھ ان دلفریب مناظر کی تصاویر بھی شیئر کیں۔ جس پر مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا۔
کنزہ ہاشمی نے انڈس اسپتال کی انتظامیہ کا شکریہ بھی ادا کیا، اور کہا کہ انڈس اسپتال کی ان بہادر چھوٹے سپاہیوں کے لیے دی جانے والی دیکھ بھال اور لگن واقعی متاثر کن ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کنزہ ہاشمی نے بچوں کے کے ساتھ
پڑھیں:
کورنگی میں خاتون کا قتل؛ مقتولہ کو پارک کون لیکر آیا؟ ویڈیو سامنے آگئی
کراچی:کورنگی کے علاقے بلال کالونی باغیچے کے قریب خاتون کی گولی لگی لاش ملنے کے معاملے پر مزید پیشرفت ہوئی ہے۔
مقتولہ کو پارک کون لے کر آیا اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
فوٹیج میں خاتون کو موٹر سائیکل پر بیٹھے ایک شخص کے ساتھ جاتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ موٹر سائیکل سوار کے ساتھ ایک بچہ بھی موجود ہے۔
پولیس کی تحقیقات کے مطابق ممکنہ طور پر خاتون قاتل کو جانتی تھی، خاتون کی شناخت تلاش ایپ کے ذریعے سپنا کے نام سے کی گئی جبکہ خاتون کا تعلق سولنگی قوم سے ہے اور نوشہرو فیروز آبائی گاؤں ہے۔ مقتولہ کے 3 بچے بھی ہیں، جو ایک سال قبل نوشہرو فیروز سے کراچی آگئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے شوہر اور بھائی نے لاش لینے سے انکار کر دیا ہے۔
سپنا کراچی کس کے ساتھ آئی اس حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں، مقتولہ کے سر میں نامعلوم ملزمان گولی مار کر فرار ہوگئے تھے۔
مقتولہ کی لاش سردخانے میں موجود ہے اور مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کورنگی کے علاقے بلال کالونی باغیچے سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا۔