مصطفیٰ عامر قتل کیس؛ ملزم ارمغان کے ملک سے باہر پھیلے ہوئے کاروبار کا بھی سراغ مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, March 2025 GMT
کراچی:
مصطفیٰ عامر قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ارمغان کی مزید 2 کمپنیز کی تفصیلات اور کال سینٹر کے 50 ورک اسٹیشنز قائم ہونے کے شواہد بھی تفتیشی اداروں نے حاصل کرلیے ہیں۔
مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کرنے والے ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے گھرپرچھاپے کے دوران برآمد کیے جانے والے لیپ ٹاپ اور دیگر سامان کی اسکریننگ کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے بتایا کہ تفتیش کے دوران انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ارمغان کے نام پر مجموعی طور پر 4 کمپنیوں کی رجسٹریشن سامنے آئی ہے، جس میں سےدو پاکستان اوردو امریکا میں رجسٹرڈ ہیں۔
تفتیش کے حوالے سے بتایا گیا کہ ملزم کے گھر میں 50 ورک اسٹیشنز کی موجودگی کے شواہد بھی ملے ہیں جبکہ ملزم ارمغان کے ڈیجیٹل کرنسی اکاؤنٹس کی چھان بین کا عمل جاری ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم ارمغان کی غیر قانونی سرگرمیوں سے منسلک رہنے والے افراد کی تفصیلات بھی جمع کی جارہی ہیں اور ٹھوس شواہد ملنے پر کریک ڈاؤن کا آغاز کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی منشیات فروشی اور غیر قانونی ڈیجیٹل کرنسی کی ٹریڈنگ کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات آنے کے بعد ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ اور اینٹی منی لانڈرنگ سیل نے ملزم کے گھر سے شواہد جمع کر کے تفتیش کا آغاز کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: قتل کیس
پڑھیں:
لانڈھی ٹاؤن : میٹرک میں نمایاں کارکردگی والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-02-6
کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی ٹاؤن کی یوسی نمبر 3 کے تحت میٹرک میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پْروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں شیلڈز، سرٹیفکیٹس اور لیپ ٹاپس تقسیم کیے گئے۔ تقریب میں طلبہ، والدین، اساتذہ اور علاقائی نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیف الدین ایڈووکیٹ نے پروگرام کے کامیاب انعقاد پر منتظمین اور اساتذہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ جماعتِ اسلامی کا تعلیمی ویژن نہایت واضح اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ہے۔ انہوں نے کہا:‘‘ہماری ترجیح نوجوانوں کی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں ملکی ترقی کا مضبوط ستون بنانا ہے ہم سرکاری اسکولوں کو پرائیویٹ اداروں کے معیار کے برابر بلکہ کئی میدانوں میں بہتر بنا کر دکھائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا ہدف بیس لاکھ بچوں کو آئی ٹی ایکسپرٹ بنانا ہے، جس کے ذریعے پورے ملک میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا انقلاب لایا جائے گا۔ یہ اقدام پاکستان کے روشن مستقبل اور عالمی سطح پر مقابلہ کرنے کی استعداد بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تقریب میں امیر ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ، ٹاؤن چیئرمین عبدالجمیل خان اور چیئرمین یوسی نمبر 3 نادر لودھی نے بھی خطاب کیا۔ مقررین نے طلبہ کی کامیابی کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اور تعلیم کے فروغ کے لیے ایسے پروگرام انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔ پروگرام کی نظامت یوسی نمبر 3 کے وائس چیئرمین حماد حیدر نے انجام دی۔