اسحاق ڈار کی مصر کے وزیر خارجہ بدر العاطی سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ کی تشویشناک صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جدہ میں منعقدہ او آئی سی کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں غزہ سے فلسطینیوں کی زبردستی بے دخلی کی مخالفت اور غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی میں مصر کے کردار کی ستائش کی گئی۔ اسحاق ڈار نے سیزفائر معاہدہ کروانے میں مصر کی کاوشوں کو سراہا ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور غزہ کی تشویشناک صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے سیاسی، دفاعی، ثقافتی، معاشی تعلقات اور عوام کے درمیان رابطوں کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا اور فلسطینی مقصد کے لیے اپنی مضبوط حمایت کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات طے
نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار واشنگٹن پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ایک روزہ دورے پر واشنگٹن پہنچے ہیں جہاں وہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے محکمہ خارجہ میں ملاقات کریں گے۔اسحاق ڈار اور مارکو روبیو کی ملاقات میں پاک امریکا تعلقات مضبوط کرنے سے متعلق امور پر بات چیت کی جائےگی جب کہ اس دوران تجارت اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ ہوگی۔دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کی مارکو روبیوسے ملاقات پاکستانی وقت کے مطابق آج رات 8 بجے ہوگی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پُرامن سفارتکاری پر یقین رکھتا ہے، تمام تنازعات کا حل مذاکرات کے ذریعے ممکن ہے، بھارت کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ کونسی پالیسی اپناتا ہے ۔