گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: کراچی میں گھر کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان بستی میں مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں 4 بچیاں اور 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق افراد گھر میں مہمان تھے اور چھت پر تعمیر کا کام چل رہا تھا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق افراد کی نعشوں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کیا۔
پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افغان بستی میں مکان کی چھت گرنے سے 6 افراد کے جاں بحق ہونے پر لواحقین سے تعزیت کی اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔
مراد علی شاہ نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی چھت
پڑھیں:
راجستھان میں اسکول کی عمارت گرنے سے 4 بچے جاں بحق، 40 ملبے تلے دب گئے
راجستھان کے ضلع جھالاواڑ میں جمعے کی صبح ایک سرکاری اسکول کی عمارت گرنے سے کم از کم چار بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ درجنوں کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
یہ افسوسناک واقعہ صبح تقریباً ساڑھے 8 بجے مانوہرتھانہ کے علاقے میں واقع پیپلوڈی گورنمنٹ اسکول میں پیش آیا۔
یہ بھی پڑھیں:ایئر انڈیا طیارہ حادثہ: بھارت نے برطانوی خاندانوں کو غلط لاشیں بھیج دیں
حکام کے مطابق اس وقت اسکول میں تقریباً 40 بچے، اساتذہ اور عملہ موجود تھے جب یک منزلہ عمارت کی چھت اچانک منہدم ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اسکول کی عمارت خستہ حال تھی اور اس بارے میں متعدد شکایات پہلے ہی درج کرائی گئی تھیں۔ اسکول میں آٹھویں جماعت تک تعلیم دی جاتی ہے۔
جھالاواڑ کے سپرنٹنڈنٹ پولیس امیت کمار نے خبر رساں ادارے پی ٹی آئی کو بتایا 4 بچے جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 17 زخمی ہیں۔
ان میں سے 10 بچوں کو جھالاواڑ ریفر کیا گیا ہے جن میں سے تین سے چار کی حالت تشویشناک ہے۔
مقامی افراد نے موقع پر پہنچ کر ملبے تلے دبے بچوں، اساتذہ اور دیگر افراد کو نکالنے کی کوششیں شروع کیں۔ کم از کم چار JCB مشینیں بھی امدادی کاموں میں حصہ لینے کے لیے موقع پر پہنچ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت میں خود ساختہ ریاست کا جعلی سفارتخانہ بے نقاب، ملزم گرفتار
ضلعی انتظامیہ کے افسران، بشمول ڈپٹی کمشنر اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی بچوں کے والدین اور رشتہ دار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
زخمی بچوں کو ابتدائی علاج کے لیے مانوہرتھانہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے، جبکہ شدید زخمیوں کو جھالاواڑ کے بڑے اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسکول بلڈنگ بھارت حادثہ راجستھان