کراچی کے روزہ دار ہوشیار!!! آج بھی پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
کراچی میں گرمی نے اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 18 سے 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جبکہ مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے اور ہلکی خنکی کے ساتھ موسم خشک محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہر میں شمال مشرقی سمت سے 6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔دوسری جانب کراچی کی ہوا کا معیار بھی بدستور خراب ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کے مطابق شہر کا فضائی معیار 112 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ مضر صحت زمرے میں ہے۔ کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں 29ویں نمبر پر موجود ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 43 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ گرمی کے اثرات سے بچنے کے لیے دھوپ میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کریں، ہلکے کپڑے پہنیں اور پانی زیادہ مقدار میں استعمال کریں تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق، این ڈی ایم اے
فوٹو اے پی پیبارشوں سے جانی اور مالی نقصانات کے حوالے سے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 10 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 3 خواتین اور 5 بچے شامل ہیں، بارشوں کے باعث پنجاب میں 4 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوئے جبکہ گلگت بلتستان میں 2 اموات ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 252 افراد جاں بحق اور 611 زخمی ہوچکے، سب سے زیادہ پنجاب میں 139 افراد جاں بحق اور 477 زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 26 جون سے ابتک بارشوں سے خیبر پختونخوا میں 60 افراد جاں بحق، 74 زخمی، سندھ میں 24 افراد جاں بحق، 40 زخمی جبکہ بلوچستان میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے ہیں۔
بارشوں سے گلگت بلتستان میں 5 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے جبکہ آزاد کشمیر میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوئے۔
بارشوں کے باعث 24 گھنٹوں میں 151 مکانات منہدم ہوئے اور 120 مویشی ہلاک ہوئے۔