سینیٹر مشتاق کے بھائی شکیل خان کے قتل کا مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 9th, March 2025 GMT
پشاور:
جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی شکیل خان کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ صوابی کے علاقے کالو خان میں پیش آیا، جہاں ملزم کامران نے گھر کے اندر فائرنگ کرکے پہلے اپنے والد گوہر ولد سلطان محمود کو قتل کیا۔
مزید پڑھیں: سابق امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق
بعد ازاں باپ اور بیٹے کے درمیان صلح کرانے کے لیے آنے والے جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کے بڑے بھائی شکیل احمد خان پر بھی فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
مزید پڑھیں: سینیٹر مشتاق کے بھائی کا قتل؛ حافظ نعیم اور علی امین گنڈاپور کی شدید مذمت
واقعے کی ایف آئی آر مقتول کے بھائی ریاض احمد ولد سرزمین سکنہ احد خان کی مدعیت میں درج کر لی گئی۔ پولیس نے ملزم کامران کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سینیٹر مشتاق کے بھائی خان کے
پڑھیں:
شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے ‘فرحان بیگ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعتِ اسلامی ضلع کورنگی کے تحت لانڈھی ٹاؤن کی مختلف یوسیز میں چار روز نادرا وین فراہم کی گئی جس کے نگراں عبدالوحید خان تھے۔ عوام نے بڑی تعداد میں رابطہ کیا اور جماعت اسلامی کی اس سہولت کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ نے کہا کہ شناختی کارڈ کا حصول ہر شہری کا بنیادی حق ہے لیکن بڑی تعداد میں لوگ اس حق سے محروم ہیں خاص طور پر بزرگ شہری اور طلبہ۔ جماعتِ اسلامی ہی واحد جماعت ہے جو عوام کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ان کو حل کرنے میں مصروف ہے اور ان کو سہولت فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ نادرا وین کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ لانڈھی ٹاؤن کے چیئرمین عبدالجمیل خان‘ وائس چیئرمین محمد عمران، نائب قیم ضلع سید آ صف علی‘ ناظم علاقہ ریحان رضا خان، محمدکاشف اور دیگر ذمے داران نے کیمپ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر یوسیز کے چیئرمین محمد قاسم خان، نور حسین، ایوب عباسی اور وائس چیئرمین اور کونسلرز بھی کیمپ میں موجود تھے۔