DUBAI:

چیمپیئنزٹرافی 2025 کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی بولنگ کی اور روہت شرما کی قیادت میں 252 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شان دار آغاز کیا تاہم کپتان نے ایک منفی ریکارڈ بھی اپنی ٹیم کے نام کرلیا۔

دبئی میں چیمپیئنزٹرافی کے فائنل کے لیے جب نیوزی لینڈ کے کپتان سینٹنر اور روہت شرما ٹاس کرنے میدان میں اترے تو بھارتی کپتان منفی ریکارڈ بنانے سے محض چند منٹ دور تھے۔

بھارت کی کرکٹ ٹیم نے چیمپینز ٹرافی میں غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے مدمقابل آنے والی تمام ٹیموں کو باآسانی پچھاڑ دیا ہے اور فائنل میں نیوزی لینڈ کو بھی اسی طرح کی کارکردگی کا سامنا ہے۔

روہت شرما میچ کے باقاعدہ آغاز سے قبل ٹاس میں ناکام ہوئے اور سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جبکہ روہت شرما کے لیے مسلسل ٹاس ہارنے کا یہ ریکارڈ تھا۔

چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل سمیت بھارت کو ایک روزہ کرکٹ میں مسلسل 15 میچوں میں ٹاس میں شکست ہوئی اور روہت شرما کی قیادت میں مسلسل 12 واں میچ ہے جس میں وہ ٹاس نہ جیت سکے۔

روہت شرما نے مسلسل ٹاس ہارنے کا ریکارڈ برابر کردیا تاہم یہ بدترین ریکارڈ ٹیم کے نام ہوگیا، بھارت کی ٹیم کے ساتھ ٹاس میں شکست کا آغاز ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز اور سابق کپتان برائن لارا مسلسل 12 میچوں میں ٹاس ہار گئے تھے، لارا اکتوبر 1998 سے مئی 1999 تک مسلسل 12 مرتبہ ٹاس ہار گئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فائنل میں روہت شرما کے فائنل

پڑھیں:

پی ایس ایل 10: لاہور قلندر کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 میں لاہور قلندرز کی پشاور زلمی کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

دونوں ٹیمیں ایونٹ کے 14 ویں میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدِ مقابل ہیں۔

اسکواڈ:

لاہور قلندرز: فخر زمان، آصف علی، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل، سیم بِلنگز، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، سکندر رضا، رشاد حسین، آصف آفریدی، حارث رؤف، محمد عضب

پشاور زلمی: بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، ٹام کوہلر-کیڈمور، محمد حارث، حسین طلعت، مچل اوون، عبدالصمد، الزاری جوزف، لیوک ووڈ، عارف یعقوب، علی رضا

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10: لاہور قلندر کی پشاور زلمی کیخلاف بیٹنگ جاری
  • روہت شیٹی نے کن دو فلموں کا سیکوئل بنانے کا اعلان کردیا
  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کیلئے 3نام فائنل، سمری وزیراعظم آفس کو ارسال
  • ایجنسیوں کی کلیئرنس کے بعد اوگرا میں تعیناتی کے لیے 3 نام فائنل
  • پہلگام میں بدترین دہشتگردانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، جماعت اسلامی ہند
  • قومی شاہراہ سندھ کی مسلسل بندش سے صنعتوں کے بند ہونے کا خطرہ ہے: او آئی سی سی آئی
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد حیران کن کمی
  • الیکشن کمیشن فائنل آرڈر پاس نہیں کرے گا،چیف الیکشن کمشنر
  • پاکستان نے اب اسکور بورڈ پر کچھ رنز بنالیا ہے لیکن ماضی کی غلطیوں سے بچنا ہوگا، وزیرخزانہ
  • ایتھوپیا میں فاقہ کشی بدترین مرحلے میں داخل، عالمی ادارے بے بس