امریکہ میں طیارہ گر کر تباہ، تمام زخمی مسافر ہسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
نیویارک ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 مارچ 2025ء ) امریکہ میں ایک نجی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مسافروں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ سی این این کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست پنسلوانیا کی لنکاسٹر کاؤنٹی میں پیش آیا جہاں ایک چھوٹا طیارہ پارکنگ میں گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 5 افراد زخمی ہوئے اور ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، طیارہ لنکاسٹر ایئرپورٹ سے روانہ ہوا تھا، جو جائے حادثہ کے شمال میں واقع ہے اور اوہائیو کے شہر اسپرنگ فیلڈ کی جانب جا رہا تھا۔
مینہیم ٹاؤن شپ فائر کے سربراہ سکاٹ لٹل نے تفصیلات میں بتایا کہ سنگل انجن والا بیچ کرافٹ بونینزا طیارہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر سہ پہر 3 بج کر 18 منٹ پر مینہیم ٹاؤن شپ میں برادران ولیج ریٹائرمنٹ کمیونٹی کی جائیداد پر گر کر تباہ ہوا، جہاز میں 5 افراد سوار تھے جنہیں مقامی ہسپتالوں منتقل کر دیا گیا، طیارہ پارکنگ میں گرنے سے تقریباً ایک درجن کاروں کو نقصان پہنچا، تاہم اس سے کمیونٹی کی عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور زمین پر موجود کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا کیوں کہ آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا تاہم اس حادثے کی تحقیقات کی جائیں گی۔(جاری ہے)
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ طیارہ ٹیک آف کے کچھ دیر بعد گر کر تباہ ہوا، یہ بہت اونچائی پر تھا لیکن پھر یہ بائیں طرف گرنے لگا، اور اچانک اس نے بائیں طرف مڑتے ہوئے زمین کی جانب چھلانگ لگا دی، ہم ریٹائرمنٹ سینٹر کی پارکنگ کی طرف بھاگے جہاں ہم نے طیارے کے کاک پٹ کو شعلوں میں گھرا ہوا دیکھا، ایسا محسوس ہوا جیسے 500 ڈگری پر تندور کھول دیا گیا ہو، آگ لگنے کے مقام پر بہت گرمی تھی، میں جیسے جیسے قریب آ رہا تھا تو خدا سے دعا بھی کر رہا تھا کہ طیارے کے ملبے میں کہیں کچھ پھٹ نہ جائے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گر کر تباہ
پڑھیں:
پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔