چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی ٹیم پر ڈالرزکی برسات، کتنی انعامی رقم ملی؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر بھارتی ٹیم پر ڈالرزکی برسات، کتنی انعامی رقم ملی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 March, 2025 سب نیوز
دبئی (آئی پی ایس )بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے کر نہ صرف چمچماتی ٹرافی تھامی بلکہ کروڑوں روپے کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔
اتوار کو بھارت نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 251 رنز اسکور کیے۔ بھارت نے ہدف 49 ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
فائنل جیتنے پر بھارتی کھلاڑیوں نے میڈل اور چمچماتی ٹرافی اٹھائی وہیں انہوں نے ایونٹ کی انعامی رقم بھی حاصل کرلی۔
آئی سی سی نے ٹورنامنٹ سے قبل 14 فروری کو چیمپئنز ٹرافی کی انعامی رقم کا اعلان کیا تھا۔
آئی سی سی کے مطابق اب بھارتی ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر 22 لاکھ 40 ہزار ڈالرز( 62 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) انعامی رقم ملی ہے۔
دوسری جانب رنراپ ٹیم نیوزی لینڈ کے حصے میں 11 لاکھ 20 ہزار ڈالرز (31 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) آئے ہیں۔
واضح رہے کہ اس مرتبہ آئی سی سی کی مجموعی انعامی رقم میں گزشتہ ایڈیشن سے 53 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی جیتنے جیتنے پر
پڑھیں:
نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف سوئٹزرلینڈ روانہ، آٹھ روز قیام کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف قریبی دوستوں سے ملاقاتیں کریں گے، جبکہ ان کا طبی معائنہ بھی متوقع ہے۔
سوئٹزر لینڈ قیام کے بعد ن لیگ کے قائد لندن آئیں گے جہاں وہ پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔