پی ٹی آئی کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ منظور، نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 10th, March 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا۔
سینیٹ سیکرٹریٹ میڈیا ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر نے سینیٹ کی نشست استعفیٰ دے دیا، انھوں نے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ کو دیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ سینیٹر ثانیہ نشتر کا ایوان بالا کی نشست سے استعفیٰ منظور کرلیا گیا، اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آئین کی شق 64(1) کے تحت ان کی نشست کو فوری طور پر 10 مارچ 2025 سے خالی قرار دے دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سینٹر ثانیہ نشتر نے گزشتہ برس بین الاقوامی ادارے میں ملازمت اختیار کرنے کے باعث استعفیٰ دیا تھا، وہ سابق وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی رہیں، ثانیہ نشتر خیبرپختونخوا سے 2021 میں سینیٹر منتخب ہوئی تھیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سینیٹر ثانیہ نشتر کی نشست
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن وزارتِ خزانہ نے جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسے سے بڑھ کر 266 روپے 79 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 262 روپے 59 پیسے سے بڑھ کر 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
وزارتِ خزانہ کے مطابق اگلے پندرہ روز کے لیے نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں میں 2 روپے 50 پیسے کاربن لیوی عائد کردی گئی ہے۔