کراچی کے مشہور مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تفتیش کے دوران نیا انکشاف سامنے آیا ہے کہ مرکزی ملزم ارمغان نے دوست کو قتل کرنے کے بعد والد کو آگاہ کردیا تھا۔

مصطفیٰ عامر قتل کیس کی ریمانڈ رپورٹ آج کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کی گئی، جس کے مطابق ملزم ارمغان نے مصطفیٰ عامر کو قتل کرنے کے بعد والد کو بتادیا تھا، جس پر والد نے اسے مشورہ دیا کہ وہ رپوش ہو جائے۔

یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس: ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

ملزم ارمغان کو تفتیشی افسر نے عدالت میں پیش کیا، جس کے بعد عدالت نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کردی۔

عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کیا رپورٹ لائے ہیں؟ کیس کے تفتیشی افسر نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی اور کہا کہ سی سی ٹی وی کا ڈی وی آر ریکور کیا ہے، آلہ ضرب برآمد کرلیا ہے، ملزم ارمغان کا ایک آئی فون بھی برآمد کرلیا ہے۔ ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں 17 مارچ تک کی توسیع کی جائے۔

وکیل ارمغان عابد زمان نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے اب کوئی تفتیش نہیں کرنی، اس لیے جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ہے، ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ پراسکیوشن نے لاٹھی کی برآمدگی سے متعلق جھوٹ بولا ہے۔اور موقف اختیار کیا کہ اے ٹی سی میں 30 دن تک ریمانڈ دیا جاسکتا ہے۔

عدالت نے استفسار کیا کہ کیس کی ڈائری اور پیش رفت رپورٹ کہاں ہے؟ عدالت نے ملزم کے وکیل کی عبوری چالان جمع کرانے کی درخواست پر کیس کے تفتیشی افسر اور اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیے، جبکہ عدالت نے ملزم کو والدین سے 5 منٹ تک ملاقات کی اجازت دی۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے جو اشیا برآمد کی ہیں، کیا وہ سیل کررہے ہیں؟ تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ جی، جو اشیا برآمد ہوئی ہیں، اسے سیل کررہے ہیں۔

عدالت نے پوچھا کہ کوئی مار پیٹ تو نہیں ہوئی؟ ارمغان کا کہنا تھا کہ وہ سر نہیں ہلا سکتا۔ سرکاری وکیل نے بتایا کہ دیگر اداروں نے ملزم کو گرفتار کرنا ہے، اس لیے عدالتی ریمانڈ پر نہ بھیجا جائے۔ ملزم نے ہر چیز پر پاس ورڈ لگایا ہوا ہے، اس لیے مزید تفتیش کرنی ہے۔

وکیل صفائی عابد زمان نے موقف اختیار کیا کہ کسی دوسرے ادارے نے ابھی تک درخواست نہیں دی ہے۔ آلہ ضرب، لاش، گاڑی ہر چیز برآمد کرلی ہے، اس لیے اب جسمانی ریمانڈ نہ دیا جائے۔ ایک ماہ سے زائد کا وقت گزار گیا ہے عبوری چالان پیش نہیں کیا گیا ہے۔

تفتیشی افسر نے عدالت میں بتایا کہ ملزم نے اپنا کال سینٹر کراچی سے اسکردو منتقل کیا، اس کے بعد ملزم نے اپنے والد کو بھی اسکردو بلا لیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں مصطفیٰ عامر اغوا و قتل کیس: ملزم شیراز کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

واضح رہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے ارمغان نے اپنے ہی دوست مصطفیٰ عامر کو وحشیانہ طریقہ سے قتل کردیا تھا، اب مرکزی ملزم سمیت شریک ملزم کو بھی گرفتار کیا جا چکا ہے اور تفتیش میں نئے نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کے جسمانی ریمانڈ میں تفتیشی افسر عدالت نے قتل کیس اس لیے کیا کہ کے بعد

پڑھیں:

جعلی فٹبال ٹیم، انسانی اسمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے، ڈائریکٹر ایف آئی اے

کراچی:

جعلی فٹبال فیڈریشن اوروزارت خارجہ کے جعلی این او سی بنا کر فٹبال ٹیم کو جاپان بھیجنے والے ملزم وقاص بارے بڑے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

جاپان سے ڈیپورٹ ہونے والے 22 افراد جب  ایئرپورٹ پہ اترے توان سے پوچھ گچھ کی گئی جنہوں نے ملزم وقاص سے متعلق بتایا کہ اس نے انھیں جاپان کے ویزے لگوانے کے 45 لاکھ فی کس لیے تھے۔

اس حوالہ سے ڈائریکٹر زون محمد بن اشرف نے ایکسپریس نیوزسے خصوصی گفتگو میں بتایاکہ ملزم وقاص نے ایک جعلی فٹبال فیڈریشن بنائی پھرجعل سازی سے وزارت خارجہ کا این او سی  بنایا اور 22 افراد جن کا دور دورتک فٹبال کھیلنے سے تعلق نہ تھا ان کو ٹریننگ دلائی ، وردیاں کٹس پہنائیں اورایمبیسی سے ویزے لگوا لیے.

ڈائریکٹرکاکہناتھاکہ ویزے تو ٹھیک لگ گئے تھے لیکن اس کے پیچھے جوعمل تھا وہ جعل سازی پہ مبنی تھا، اس لیے ملزم وقاص علی کو سیالکوٹ سے گرفتار کیا گیا ہے.

دوران تفتیشن انکشاف ہوا ہے کہ ملزم 2024میں بھی ایسے ہی ٹیم بناکر17لڑکوں کوبھیج چکا ہے جو کہ واپس نہیں آئے ،  ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ کام وقاص علی اکیلے کا نہیں ہوسکتا پورا گینگ پکڑیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: بیوی کے قتل کا کیس، شوہر اور اس کا ساتھی جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
  • جعلی فٹبال ٹیم، انسانی اسمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے
  • جعلی فٹبال ٹیم، انسانی اسمگلر کے بڑے انکشاف سامنے آ گئے، ڈائریکٹر ایف آئی اے
  • بچیوں سے زیادتی کیس ‘ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • علیمہ خان کا انڈوں سے حملہ کرنے والی خواتین کے بارے میں بڑا انکشاف
  • اشتہار کا معاوضہ: عامر کی مانگ 17 لاکھ، شاہ رخ کی 6 لاکھ، مگر فیصلہ چونکا دینے والا
  • سامعہ حجاب نے ملزم زاہد کو معاف کرنے کیلئے کی جانے والی ڈیل پر خاموشی توڑ دی
  • سامعہ حجاب نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتا دی
  • کتنے میں ڈیل ہوئی؟ سامعہ حجاب کو سخت سوالات کا سامنا، ٹک ٹاکر نے حسن زاہد کو معاف کرنے کی وجہ بتادی
  • چارلی کرک کے قتل کا ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا، گورنر یوٹا اسپینسر کاکس