یقینی بنایا جائے کوئی ناجائز منافع خور سزا سے بچ نہ پائے، کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)وزیرا عظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں رمضان المبارک کے دوران اشیا خوردونوش ارزاں قیمتوں پر فراہم کرنے کے لیے قائم کردہ کمیٹی کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیراعظم نے رمضان المبارک میں اشیا خوردونوش کی قیمتیں کنٹرول کرنے اور عوام کو اشیائے ضروریہ کم نرخوں پر دستیابی پر کمیٹی اور اسلام آباد انتظامیہ کی کاکردگی کو سراہااجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی منافع خور سزا سے بچ نہ پائے اور کوئی بے گناہ زیر عتاب نہ آئے، ماہ رمضان میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔
انہوں نے ہدایت دی کہ عوامی نمائندے اور وفاقی وزرا سستی اشیائے ضروریہ کی عوام کی فراہمی کیلئے اسلام آباد میں قائم رمضان بازار ، سہولت اسٹالز اور دیگر مختص مقامات کے دورے یقینی بنائیں، پرائس کنٹرول کے نظام کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کمی نہ آئے،اجلاس میں وزیر اعظم کو قیمتیں کم کرنے کے اقدامات، سستی اشیا خوردونوش کی فراہمی کے لیے قائم کردہ سہولت مراکز اور منافع خوروں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں 16 سہولت سٹالز، 5 رمضان بازار، 18 فیئر پرائس دکانیں اور متعدد دیگر سہولیات قائم کی گئی ہیں، ان سہولیات میں گھی، انڈے، دالیں، چینی، چکن اور دیگر اشیائے خوردونوش مارکیٹ ریٹ سے کم نرخوں پر فروخت ہو رہی ہیں، 12اشیا ضروریہ کی ارزاں نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کے لیے ڈپارٹمنٹل سٹورز میں ڈی سی کانٹر قائم کیے گئے ہیں،رمضان المبارک کے آغاز سے اب تک منافع خوروں کے خلاف 4915 انسپکشنز، 785 گرفتاریاں اور 728000 روپے کے جرمانے عائد کیے جا چکے ہیں، پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کی نگرانی کے لیے آن لائن ایپ استعمال کی جا رہی ہے،بیت المال کے تحت اسلام آباد میں 8 مقامات پر مستحق روزہ داروں کو افطاری کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزرا ڈاکٹر احسن اقبال، احد خان چیمہ، عطا اللہ تارڑ، طارق فضل چوہدری، حنیف عباسی، وزیر مملکت طلال چوہدری اور متعلقہ اداروں کے اعلی افسران شریک تھے

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے بعد اہم پیشرفت، فیڈرل کنٹرول روم قائم

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی جانب سے دورہ کابل میں اعلان کے فوری بعد فیڈرل کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ہے۔

فیڈرل کنٹرول روم آئی ایف آر پی ہیلپ لائن کے نام سے این سی آئی ایم سی میں قائم کیا گیا ہے۔

یہ کنٹرول روم اور پیلپ لائن 24 گھنٹے فعال رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم اور وزیر خارجہ سے ملاقات، سیکیورٹی اور تجارت پر گفتگو

اس کنٹرول روم اور ہیلپ لائن کے قیام کا مقصد افغان شہریوں کی مدد اور وطن واپسی کے دوران ہراساں کیے جانے کی شکایات کو دور کرنا ہے۔

کنٹرول روم و ہیلپ لائن کا اسٹاف واپس جانے والے افغانوں کو تنگ کیے جانے اور ہراساں کرنے کی شکایات پر کاروائی کرے گا۔

واپس جانے والے افغان ہراساں اور تنگ کیے جانے پر ہیلپ لائن کے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر سکتے ہیں؛

غیر ملکی ہیلپ لائن:

051-567-222-111

کنٹرول روم لینڈ لائن:

051-9211685

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

Afghan migration افغان شہری افغان مہاجرین انخلا مہاجرین ہجرت

متعلقہ مضامین

  • باہمی رضا مندی کے بغیر مزید کوئی نہر نہیں بنائی جائے گی، وزیر اعظم شہباز شریف
  • دوبارہ سرکاری ملازمت پر پنشن یا تنخواہ میں سے صرف ایک سہولت ملے گی، وزارت خزانہ
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کیلئے متعدد نئے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت پر پینشن یا تنخواہ میں سے کوئی ایک چیز ملے گی، وزارت خزانہ نے آفس میمورنڈم جاری کر دیا
  • متنازع کینالوں کا معاملہ، وزیراعلیٰ سندھ اسلام آباد پہنچ گئے، وزیراعظم سے ملاقات متوقع
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • اسلام آباد میں عوامی سہولت کے لیے کئی بڑے منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • حکومتی کارکردگی کو کیسے بہتر بنایا جائے؟ وزیراعظم نے کمیٹی بنادی
  • بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ سعودی عرب کیا معاہدے طے پائے؟
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے دورہ کابل کے بعد اہم پیشرفت، فیڈرل کنٹرول روم قائم