کراچی میں شدید گرمی، پارہ 39 ڈگری تک پہنچ گیا، کل سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کراچی:
منگل کو شہر میں بدستور گرم دن ریکارڈ ہوا اور پارہ 39.5 ڈگری رہا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب شہری ہیٹ ویو سے بچ گئے، بدھ سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے اور کل تندوتیز سمندری ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔
راجستھان پر موجود دباؤ کے سبب معطل سمندری ہواؤں کے سبب منگل کو شہر میں ایک اور گرم دن ریکارڈ ہوا جس میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گزشتہ دن کے مقابلے میں مزید اضافے سے 39.
ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق آج سے گرمی کی شدت میں کمی متوقع ہے، بتدریج معتدل ہونے والے موسم کے بعد اگلے چندروز کے دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 تا 34 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق جمعرات کو شہر میں معمول سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے، تیز ہواؤں کے سبب موسم معتدل رہنے کی توقع ہے، معمول سے تیز ہوائیں عریبین سی میں موجود ہائی پریشر کے باعث چلیں گی۔
موجود گرمی کی لہر کے نتیجے میں دیہی سندھ کے مختلف اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، منگل کو سب سے زیادہ درجہ حرارت مٹھی میں 42 ڈگری ریکارڈ ہوا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ریکارڈ ہوا کا امکان کے سبب
پڑھیں:
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار
اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کردیا۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت عدالتی اصلاحات پر پانچواں سیشن منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ میں اصلاحات پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ 89 میں سے 26 عدالتی اصلاحاتی پر اقدامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور دیگر 44 پر پیش رفت ہو رہی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے مقدمات کی درجہ بندی میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا اور تمام شعبوں کو آئندہ اجلاس سے قبل کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ عدالتی اصلاحات کے باعث زیر التوا مقدمات میں واضح کمی ہوئی ہے۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی عدلیہ کی آئینی و اخلاقی ذمہ داری ہے۔