پہلی ایشیائی فلم جس نے 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کمالیے
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
جنوری میں ریلیز ہونے والی ایشیائی ملک کی فلم نے 2 ارب ڈالرز سے زیادہ کا بزنس کرکے تہلکہ مچا دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں چین کی اینیمیٹڈ فلم ’’نی زہا 2‘‘ کی نمائش کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔
یہ ایک کارٹون اینیمیٹڈ فلم ہے جو 2 ارب ڈالرز سے زائد کی کمائی کرنے والی پہلی ایشیائی فلم بن گئی ہے۔
ابھی ’’ نی زہا 2‘‘ آئندہ ہفتوں میں چند اور ممالک میں بھی ریلیز ہوگی جس سے اس کی آمدنی میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
اس وقت بھی ’’ نی زہا 2‘‘ دنیا میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں چھٹے نمبر پر ہے۔
یاد رہے کہ سب سے زیادہ بزنس کرنے والی انیمیٹڈ فلم کا اعزاز انسائیڈ آؤٹ 2 کے پاس تھا جس نے 2027 میں ایک ارب 70 کروڑ ڈالرز کا بزنس کیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سے زیادہ
پڑھیں:
ماہرہ اور ہمایوں سعید کی رومانوی فلم کے گانے نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
خوبصورت جوڑی ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی نئی رومانوی کامیڈی فلم ’لوو گرو‘ عید الاضحیٰ پر ریلیز کے لیے تیار ہے۔
اس فلم کو واسع چودھری نے لکھا ہے اور اس میں ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کی مقبول زمانہ جوڑی نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔
فلم کا پروموشنل گانا یوٹیوب پر جاری کردیا گیا جس نے فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
فلم ’لوو گرو‘ کا پروموشنل گانا ’’آ تینوں‘‘ عارف لوہار نے گایا ہے اس گانے کو ریلیز کرنے کا مقصد فلم کی پبلسٹی کرنا اور مداحوں کو تیار رہنے کی یاد دہانی ہے۔
ویڈیو میں ماہرہ اور ہمایوں گانے پر شاندار رقص کرکے اسے چار چاند لگا دیئے ہیں۔ دونوں کی کیمسٹری کو مداحوں نے خوب پسند کیا ہے۔
تاہم کچھ صارفین نے تنقید کرتے ہوئے ہیرو ہیروئنز کی عمر کو نشانہ بنایا اور فلم انڈسٹری میں نوجوان اور نئے فنکاروں کی ضرورت پر زور دیا۔
اکثر صارفین نے پاکستان فلم انڈسٹری کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے برانڈز کو ترقی دینا چاہیے۔