صدر اور وزیراعظم کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
کولاج فوٹو: فائل
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔
انہوں نے سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ریسکیو کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کی تعریف کی۔
صدر نے کہا کہ نہتے شہریوں اور مسافروں پر حملے غیر اِنسانی اور مذموم عمل ہے، مسافروں پر حملے کرنے والے بلوچستان اور اس کی روایات کے خلاف ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بولان پاس، ڈھاڈر کے مقام پر دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بلوچ قوم نہتے مسافروں، بزرگوں، بچوں پر حملے اور یرغمال بنانے والوں کو مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کوئی مذہب اور معاشرہ ایسی گھناؤنی کارروائیوں کی اجازت نہیں دیتا۔ صدر مملکت جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔
دوسری جانب وزیرِاعظم شہباز شریف نے ڈھاڈر، بولان پاس میں جعفر ایکسپریس پر بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز بہادری و پیشہ ورانہ مہارت سے دہشت گردوں کا سدِباب کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دشوار راستوں کے باوجود آپریشن میں شامل سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کے حوصلے بلند ہیں۔
وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز بروقت کارروائی اور بہادری سے بزدل دہشت گردوں کو پسپا کر رہی ہیں، سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جلد کامیاب ہوگا، بزدل دہشتگردوں کو انجام تک پہنچائیں گے۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ بزدلانہ حملہ کرنے والے حیوان صفت دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس پر دہشت سیکیورٹی فورسز حملے کی مذمت صدر مملکت نے کہا کہ
پڑھیں:
ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال
---فائل فوٹوبلوچستان کے علاقے ڈمبولی ڈیرہ مراد جمالی میں گزشتہ روز بم دھماکے سے متاثر ہونے والا ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا۔
پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کے بعد کوئٹہ سے جعفر ایکسپریس اور بولان میل کو روانہ کردیا گیا ہے۔
جعفر ایکسپریس پشاور اور بولان میل کراچی کے لیے روانہ ہوئی ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے آنے والی جعفر ایکسپریس بھی آج شام کوئٹہ پہنچ جائے گی۔
ریلوے کے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک پر بم دھماکے میں بولان میل محفوظ رہی تھی جبکہ ٹرین کی آخری بوگی کے شیشے ٹوٹے تھے۔