پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کیلئے ’گوگل والٹ‘ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
گوگل نے پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کی سہولت کیلئے ”گوگل والٹ“ پاکستان میں متعارف کرادی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گوگل پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، فرحان قریشی کا کہنا تھا کہ گوگل والٹ صارفین کو محفوظ، آسان اور مفید ڈیجیٹل ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ بورڈنگ پاسز، لائلٹی کارڈز، اہم اشیاء کی رسائی، اور دیگر کارڈز کو ذخیرہ کرنے کی سہولت فراہم کریگی۔
ویزا اور ماسٹر کارڈ کے حامل صارفین اپنے بینک کارڈز کو گوگل والٹ میں شامل کر سکتے ہیں۔ یہ سہولت ڈیجیٹل بینکنگ اور الیکٹرانک ادائیگیوں کے فروغ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گوگل والٹ کا آغاز پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کی ہماری کوششوں کا حصہ ہے۔ اس سے صارفین کو محفوظ اور تیز تر ادائیگی کا موقع ملے گا۔
فرحان قریشی نے کہا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور جیسے جیسے مزید لوگ ڈیجیٹل لین دین کو اپنا رہے ہیں، گوگل والٹ ایک محفوظ، آسان اور مؤثر طریقہ فراہم کرتا ہے جس کے ذریعے صارفین ادائیگیاں کر سکتے ہیں، خریداری کر سکتے ہیں اور سفر کو مزید آسان بنا سکتے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان میں ڈیجیٹل ڈیجیٹل ادائیگیوں سکتے ہیں
پڑھیں:
مودی جی ڈرامہ بند کرو، اگر آپ انصاف نہیں دے سکتے تو کیاپاکستان سے مدد لیں؟ بھارتی فوجی کی دھائی
سرینگر(اوصاف نیوز)بھارتی فوجی مودی کو سر عام کوسنے لگے، سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی نے نریندر مودی کی دھلائی کر دی ۔
یہ ہے بھارتی فوجیوں کی اصل حالت ، چلا چلا کر مودی کو فوجیوں کی حالت زار پر توجہ نا دینے پر گالیاں دے رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھارتی فوجی کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں اُس نے اپنے ہی ملک کے وزیراعظم نریندرمودی کو خوب برا بھلا کہا۔
ویڈیو میں وہ انصاف کا تقاضہ کررہا ہے کہ اس کو انصاف فراہم کیا جائے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بھارتی فوج کے ساتھ ایک اور فوجی بیٹھا ہوا ہے جبکہ کچھ آس پاس موجود ہیں۔
بھارتی فوج نے کہا پاکستان گئے تھے وہ چائے پیتے آپ کی خبر چل رہی تھی، ہمارے دیش میں میڈیا زندہ نہیں ہے، اپنے ملک کے وزرا سے مطالبہ کرتے ہوئے فوجی نے کہا آپ اگر انصاف نہیں دے سکتے تو کیا پاکستان کے وزیراعظم سے انصاف مانگوں؟
کیوں سیاست کھیل رہے ہو۔ یہ ڈرامہ بند کر دیں۔ اگر دیش کو سبنھالنا نہیں آتا تو چھوڑ دیں یہ ”سینک“ کیا سنبھالیں گے!
بھارت پانی روکنے سے باز رہے ورنہ ٹارگٹ کی تباہی کیلئے جوہری طاقت بھی استعمال کرسکتے ہیں، عسکری قیادت کا بھارت کو پیغام