Islam Times:
2025-07-26@00:19:34 GMT

جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب بھی یرغمال ہیں، وزیر ریلوے

اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT

جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب بھی یرغمال ہیں، وزیر ریلوے

رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے کو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ٹیلیفون کیا اور جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی مذمت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے کئی مسافر اب تک یرغمال ہیں، جنہیں دہشت گردوں کے چنگل سے نکالنے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وزیر ریلوے کو نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ٹیلیفون کیا اور جعفر ایکسپریس ٹرین کو ہائی جیک کرنے کی مذمت کی اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ کوشش ہے مسافروں کو بحفاطت بازیاب کروا لیا جائے، یرغمال مسافروں میں خواتین اور بچے ہونے کی وجہ سے انتہائی احتیاط سے کوشش کی جا رہی ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ دہشت گردی کا گریٹ پلان امریکی اسرائیلی بھارتی گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے، عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کا ایک پیج پر آنا ناگزیر ہے۔ لیاقت بلوچ نے ریلوے پریم یونین کے صدر شیخ محمد انور کو بھی فون کیا اور ٹرین ڈرائیور امجد یٰسین کی شہادت پر لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس لیاقت بلوچ نے وزیر ریلوے

پڑھیں:

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت پاکستان ریلوے کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں محکمے کے مستقبل کے اہداف، مون سون سیزن کے دوران حفاظتی حکمت عملی، صفائی مہم اور بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف سخت اقدامات بارے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ محمد حنیف عباسی نے افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلویز میں دیانت، محنت اور قومی جذبے کے ساتھ فرائض کی ادائیگی وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان ریلوے کو ایک جدید، فعال اور عوام دوست ادارہ بنانے کے لیے مربوط اور نتیجہ خیز کوششیں ناگزیر ہیں۔

وفاقی وزیر نے مون سون کے خطرات کے پیش نظر تمام ڈویڑنز کو فوری ہدایات جاری کیں کہ ریلوے پلوں، پٹریوں اور دیگر انفراسٹرکچر کا بروقت اور باقاعدہ معائنہ کیا جائے تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچائو ممکن ہو، کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچائو کے لیے پیشگی حفاظتی اقدامات یقینی بنائے جائیں کیونکہ مسافروں اور عملے کی جان و مال کا تحفظ ہمارا اولین قومی فریضہ ہے۔

(جاری ہے)

مزید برآں اجلاس میں بغیر ٹکٹ سفر کے خلاف سخت مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے واضح الفاظ میں کہا کہ بغیر ٹکٹ سفر کرنے اور کرانے والے دونوں جیل جائیں گے، قانون کی مکمل عمل داری یقینی بنائی جائے گی۔اجلاس میں ’’صاف ستھرا پنجاب‘‘ مہم کے تحت ریلوے سٹیشنز کی تزئین و آرائش اور صفائی کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ بتایا گیا کہ پنجاب بھر کے ریلوے سٹیشنز پر جدید صفائی نظام، ویسٹ مینجمنٹ اور صفائی کا تسلسل یقینی بنایا جا رہا ہے۔وفاقی وزیر نے مسافروں سے بھی اپیل کی کہ وہ ریلوے کو صاف، محفوظ اور ذمہ دار ادارہ بنانے میں بھرپور تعاون کریں۔ انہوںنے کہاکہ ریلوے ہمارا قومی اثاثہ ہے، اس کی حفاظت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ مراد جمالی: بم دھماکے سے متاثرہ ریلوے ٹریک بحال
  • پشاور سے کوئٹہ جانیوالی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات پر سبی ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا
  • شہید صوبیدار لیاقت علی کی چوتھی برسی پر عقیدت کے پھول
  • جعفرایکسپریس منسوخ، 3 سو مسافر شٹل ٹرین کے ذریعے کوئٹہ روانہ
  • بوگیوں کی قلت؛ ایڈوانس ٹکٹیں لینے والے مسافروں کا احتجاج،رقم ری فنڈ کرنے کا اعلان
  • بلوچستان میں مسافر ٹرین پر دہشتگردوں کے حملے کی کوشش ناکام
  • سبی میں ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان ایکسپریس بڑی تباہی سے بچ گئی
  • سبی: بختیار آباد کے قریب ریلوے ٹریک دھماکے سے تباہ، بولان میل متاثر
  • ریلوے کا محکمہ ڈیجٹیل ہوا اسی طرح اس امتحان کا رزلٹ بھی آن لائن بنا دیا گیا ، وزیر ریلوے
  • وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ، غیر قانونی سفر کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ